جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا: بھاری نژاد سابق مشیر قومی سلامتی ایشلے جاسوسی کے شبہ میں گرفتار

11 مہینے پہلے
A A
امریکا: بھاری نژاد سابق مشیر قومی سلامتی ایشلے جاسوسی کے شبہ میں گرفتار
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن(پاک ترک نیوز ) بھارتی نژاد سابق امریکی قومی سلامتی مشیر ایشلے جے ٹیلِس کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی نژاد ایشلے جے ٹیلِس کو ایف بی آئی نے خفیہ دفاعی معلومات رکھنے اور چینی حکام سے مشتبہ ملاقاتوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے، وہ امریکی حکومت کی بھارت، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے بارے میں پالیسی بنانے میں کلیدی مشیر رہ چکے ہیں۔
سفارتی ماہرین کے مطابق جے ٹیلس کی گرفتاری نہ صرف واشنگٹن بلکہ بھارت کے لیے بھی ایک بڑا سفارتی دھچکا سمجھی جا رہی ہے۔
ممبئی میں پیدا ہونے والے ایشلے جے ٹیلِس نے شکاگو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی، امریکی شہریت حاصل کرنے کے بعد وہ نیشنل سکیورٹی کونسل اور محکمہ خارجہ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے، وہ واشنگٹن میں بھارت نواز پالیسی کے معماروں میں شامل تھے۔
امریکی ایف بی آئی کے مطابق تلاشی کے دوران ٹیلِس کے گھر سے ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل خفیہ دفاعی دستاویزات برآمد ہوئیں، جن میں امریکی فضائیہ کے طیاروں کی صلاحیتیں، حکمتِ عملی اور عسکری منصوبے شامل تھے۔
رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ نگرانی کی ویڈیوز میں انہیں محکمہ دفاع اور محکمہ خارجہ کی عمارتوں سے فائلیں پرنٹ کرتے اور چھپا کر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، امریکی اداروں کے مطابق چینی حکام سے متعدد خفیہ ملاقاتوں میں وہ شریک ہوتے رہے، جہاں کبھی انہیں لفافے اور کبھی تحفے کے بیگ دیے جاتے تھے۔
تاحال یہ ثابت نہیں ہوا کہ ٹیلِس نے کوئی معلومات منتقل کیں، تاہم خفیہ معلومات کی غیر مجاز تحویل ایک سنگین جرم ہے، اگر جرم ثابت ہوا تو ٹیلِس کو دس سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
امریکی ریاست مشرقی ورجینیا کی اٹارنی لنڈسے ہالیگن نے کہا کہ ہم امریکی عوام کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
رائٹرز کے مطابق ٹیلِس کی گرفتاری سے بھارت امریکی تھنک ٹینک حلقے بھی سکتے میں ہیں، جہاں وہ برسوں سے بھارت امریکہ تعلقات پر کلیدی آواز سمجھے جاتے تھے، قانونی ماہرین نے رائے دی ہے کہ یہ کیس پورے امریکی نظام کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے جہاں غیر ملکی نژاد ماہرین کو حساس معلومات تک رسائی حاصل ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب امریکہ اور بھارت کے تعلقات پہلے ہی کشیدگی کا شکار ہیں، امریکہ پہلے ہی بھارت پر روسی تیل کی خریداری اور ماسکو کے ساتھ معاشی تعلقات کے حوالے سے عدم اعتماد کا اظہار کر چکا ہے،واشنگٹن سمجھتا ہے کہ بھارت نے یوکرین جنگ کے دوران روس سے سستا تیل خرید کر امریکی پابندیوں کو عملی طور پر کمزور کیا۔
یاد رہے کہ اس وقت کملا ہیرس، رچرڈ ورما، نیشا بسوال جیسے بھارتی نژاد امریکی شہری اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں، اگر یہ تاثر بڑھا کہ بھارتی نژاد امریکی مشیر حساس معاملات میں قابلِ اعتماد نہیں، تو مستقبل میں امریکی پالیسی اداروں میں غیر ملکی پس منظر رکھنے والے ماہرین کے لیے دروازے محدود ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی شہری پہلے ہی امریکن ویزا پر پابندیوں کا شکار ہیں، یہ تازہ سکینڈل بھارتی نژاد امریکیوں کی پریشانیوں میں اضافہ کر سکتا ہے۔

موضوعات : americaindianwashintondc
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran strikes back at the US; claims to have targeted two destroyers and a US base in Jordan.
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جوابی وار، 2 ڈسٹرائرز اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

9 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
بھارتی فضائیہ کا 17 روزہ فوجی مشق کا اعلان، پاکستان میں ہائی الرٹ
تازہ ترین

بھارتی فضائیہ کا 17 روزہ فوجی مشق کا اعلان، پاکستان میں ہائی الرٹ

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے 20نکاتی منصوبے پر عملددرآمد کا آغاز

ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے 20نکاتی منصوبے پر عملددرآمد کا آغاز

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔