جمعرات , 10 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے 20نکاتی منصوبے پر عملددرآمد کا آغاز

11 مہینے پہلے
A A
ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی کے 20نکاتی منصوبے پر عملددرآمد کا آغاز
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

غزہ میں امن معاہدے کے طے پانے کے بعد جنگ بندی، قیدیوں کے تبادلے اور سب سے بڑھ کر انسانی امداد کی بحالی کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لئے امن منصوبے کا ابتدائی مرحلہ تو خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا ہے۔ مگر اسے خطے خصوصاً فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان پائیدار امن کا موجب قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کیونکہ دہائیوں بلکہ صدیوں کی نفرت ہفتوں یا مہینوں میں ختم نہیں ہو سکتی۔خاص طور پر جب ایک فریق نے دنیا کی مقتدر قوتوں کی مدد سے آپکی زمین اور آپکے گھروں پر قبضہ کر لیا ہو اور نئی تعمیرات کا سلسلہ تاحال جاری ہو۔

https://www.youtube.com/watch?v=ymDum_V-QJc
چنانچہ یہ ایک بچگانہ خیال ہو گا کہ جو کچھ حاصل ہو چکا ہے ۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ اور شرم الشیخ میں معاہدے پر دستخط کرنے والوں اور وہاں موجود اسکے گواہوں کا کام مکمل ہو گیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اصل کام تو ابھی شروع ہی نہیں ہوا۔ ابھی تو 20نکاتی ا من منصوبے کی ابتدائی پانچ شقوں پر ہی عمل ہو پایا ہے۔جبکہ اہم ، وقت طلب اور فلسطین اور اسرائیل سے بڑھ کر مشرق وسطیٰ کے خطے کے ملکوں کے امن پر یک جا ہونے کے امور پر عمل درآمد ابھی باقی ہے۔ جبکہ اسرائیل تو شام اور لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔جبکہ خطے میں قیام امن کے لئے اسرائیل کے زیر قبضہ اردن مصر اور شام کے وہ علاقے جن پر 1967کی جنگ اور اسکے بعد وقتاً فوقتاً اسرائیل قا بض ہوتا رہا ہے۔ ان کا کیا بنے گا۔ کیونکہ امن منصوبے میں ان مقبوضہ عرب علاقوں کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
فلسطین میں قیام امن کے لئے صدر ٹرمپ اور دیگر سربراہان مملکت و حکومت کی کمیٹی اور اسکی نگرانی میں سابق برطانوں وزیر اعظم ٹونی بلئیر کی سربراہی میںغزہ کے امور چلانے کے لئے ٹیکنو کریٹس کی کمیٹی دونوں کی تشکیل ابھی باقی ہے ۔ اور یہ بھی طے ہونا ہے کہ حماس جس کے وجود کا خاتمہ اسرائیل کا بنیادی مطالبہ رہا ہے ۔ اس پر عمل کیسے ہوگا ؟ جبکہ صدر ٹرمپ کی منظوری سے تنظیم کو فی الحال غزہ میں پو لیسنگ کی ذمہ دای سونپ دی گئی ہے۔ اور حماس کا بھی کہنا بجا ہے کہ وہ بڑے ہتھیار تو امن کے ثالثوں کے حوالے کرے گی مگر اپنے مخالفین سے حفاظت کے لئے اس کا کوئی بھی کارکن نہتا ہونے کی غلطی نہیں کر سکتا۔

https://www.youtube.com/shorts/hfHsokjjJYQ
غزہ کی تعمیر نو کیسے ہوگی۔ جہاں ایک منصوبہ بندی کے تحت 80فیصد سے زیادہ عمارتیں اور بنیادی سہولتوں کا ڈھانچہ تباہ کیا جا چکا ہے۔لوگوں کے گھر، سکول ،ہسپتال،بازار غرض سب کچھ اندھادھندکی جانے والی بمباری سے ملبے کےڈھیروں میں بدل چکا ہے۔ ٹرمپ نے شرم الشیخ میں اپنے خطاب میں اشارہ کیا تھا کہ یہاں دنیا کے امیر ترین ملک موجود ہیں ۔تو کیا وہ ٹرمپ کو غزہ کے ساحل کے ساتھ امرأ کے لئے راویرا بنانے میں سرمایہ کاری کریں گے یا لاکھوں فلسطینیوں کو انکے تباہ شدہ گھروں کی تعمیر نو کے لئے امداد فراہم کریں گے۔
یہیں اس بات کا تعین ہونا بھی باقی ہے کہ غزہ سے حماس کی رخصتی کے بعد اس سارے عمل میں فلسطینی اتھارٹی کا کیا کردار ہو گا۔ اور اس سے بھی بڑھ کر قیام امن کے لئے بنیادی معاملے فلسطین اسرائیل دو ریاستی حل کا کیا بنے گا۔ جس کا اب 20نکاتی امن منصوبے میں ذکر تک نہیں ہے۔

موضوعات : americaceasefiredonaldtrumpgaza
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran strikes back at the US; claims to have targeted two destroyers and a US base in Jordan.
تازہ ترین

ایران کا امریکا پر جوابی وار، 2 ڈسٹرائرز اور اردن میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

9 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
اگلی خبر
نعمان علی نے اقبال قاسم کا کئی برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

نعمان علی نے اقبال قاسم کا کئی برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا

یہ بھی پڑھیں

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

صدر آصف علی زرداری لندن سے وطن واپس روانہ

9 ستمبر , 2026
مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کا نکاح 12ستمبر کو ہو گا

9 ستمبر , 2026
تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

تیسرا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار، 100 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ

9 ستمبر , 2026
جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

جاپان، ایشین گیمز کے میزبان شہر میں سیلابی صورتحال

9 ستمبر , 2026
سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

سانحہ پمز پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں حکام کی طلبی

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔