بدھ , 28 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور

3 مہینے پہلے
A A
US considering sending ground troops to Iran.
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) امریکہ، ایران کشیدگی میں نئی شدت، حملوں کا دائرہ وسیع ہو گیا۔مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ۔ امریکی فضائی حملوں، ایرانی جوابی کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

امریکی فوج نے ایران کے مختلف علاقوں میں حملوں کی نئی لہر مکمل کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی کارروائیوں میں سیریک، اہواز، چاہ بہار، بندرعباس، قشم جزیرہ اور دیگر مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق سمنان ایئرپورٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ اہواز میں عراقی سرحد کے قریب زور دار دھماکے سنے گئے۔

امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ایرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، فضائی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کے مراکز سمیت ساحلی نگرانی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی حکام نے امریکی حملوں میں تیس شہریوں اور سات فوجیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو کھلی جارحیت قرار دیا ہے۔ تہران کا کہنا ہے کہ ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے اور مناسب وقت پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران نے بھی مشرقِ وسطیٰ میں امریکی مفادات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اردن کی الازرق ایئربیس پر امریکی مواصلاتی نظام اور مستقل ریڈار سائٹ کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کویت میں السالم ایئربیس پر میزائل اور ڈرون حملوں کا بھی دعویٰ کیا جبکہ ایران نے ایک امریکی ایم کیو نائن ڈرون مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی پر اظہارتشویش

ادھر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف امریکی کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کو ممکنہ زمینی فوجی کارروائی سمیت مختلف عسکری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

امریکی حکام کے مطابق ایرانی جزائر، جن میں خارک جزیرہ بھی شامل ہے، سے متعلق مختلف آپشنز زیر غور آئے، تاہم صدر ٹرمپ نے ابھی زمینی فوج بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملہ طے کرنا چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد معلوم ہو جائے گا کہ تہران سمجھوتہ کرتا ہے یا معاملہ کسی اور سمت جاتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن اس وقت بہتر پوزیشن میں ہے، ایران موجودہ حالات سے مطمئن نہیں، اور ان کے بقول ایران کے خلاف سخت اقدامات کئی دہائیاں پہلے ہی کیے جانے چاہییں تھے۔

دوسری طرف ایران نے اقتصادی محاذ پر بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ سے توانائی کی برآمدات روکنے کی دھمکی دے دی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو فائدہ پہنچانے والے راستے کھلے رہے تو ایران تمام برآمدی راستے بند کر دے گا۔

ایرانی مؤقف کے مطابق یا تو توانائی کی برآمدات سب کے لیے ہوں گی یا پھر کسی کے لیے نہیں، جبکہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ ایران کے قانونی نظامِ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً چھیاسی ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی اسی ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلیجی ممالک سے تیل کی برآمدات مزید متاثر ہوئیں تو برینٹ خام تیل ایک سو دس ڈالر فی بیرل سے بھی اوپر جا سکتا ہے، جس کے اثرات دنیا بھر میں مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں پر مرتب ہوں گے۔

امریکی حملے، ایرانی جوابی کارروائیاں، زمینی جنگ کے امکانات، آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکیاں اور تیل کی بڑھتی قیمتیں اس بات کی نشاندہی کر رہی ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال مسلسل سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اگر سفارتی کوششیں کامیاب نہ ہوئیں تو یہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن اور معیشت کے لیے بھی بڑے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔

موضوعات : #usairanامریکہ کا ایران میں زمینی فوج بھیجنے پر غور
ShareSend

متعلقہ خبریں

Mecca Defense Alliance meets in Tehran, agrees to increase joint efforts for peace
تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد کا تہران میں اجلاس،امن کے لیے مشترکہ کوششیں بڑھانے پر اتفاق

27 اکتوبر , 2026
ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں
اہم ترین 3

ایران پر نئے حملوں کے لیے اسرائیل کا دباؤ، امریکا فی الحال رضامند نہیں

26 اکتوبر , 2026
نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، ایران
اہم ترین

نئی فوجی کارروائی کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، ایران

26 اکتوبر , 2026
پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی سفیر
تازہ ترین

پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، ایرانی سفیر

25 اکتوبر , 2026
امریکا کی ایران پر بڑی بمباری کی تیاری، طیارہ بردار جہاز پر بنکر بسٹر بم اور میزائلوں کی لوڈنگ
اہم ترین 3

امریکا کی ایران پر بڑی بمباری کی تیاری، طیارہ بردار جہاز پر بنکر بسٹر بم اور میزائلوں کی لوڈنگ

24 اکتوبر , 2026
US likely to launch major attack on Iran this weekend
تازہ ترین

امریکہ کا ایران پر رواں ہفتے کے آخر میں بڑے حملے کا امکان

24 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
تقاریب میں بیٹھنے کی ترتیب،ارکان پارلیمنٹ کی شکایت پر وزیراعظم کا نوٹس ،کمیٹی تشکیل

تقاریب میں بیٹھنے کی ترتیب،ارکان پارلیمنٹ کی شکایت پر وزیراعظم کا نوٹس ،کمیٹی تشکیل

یہ بھی پڑھیں

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

سندھ میں نئے صوبے کے معاملے پر فل اسٹاپ لگ چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

27 اکتوبر , 2026
اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

اسرائیل نے 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور ایک اسکاٹش رکن اسمبلی کو گرفتاری کے بعد مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا

27 اکتوبر , 2026
نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

نومبر کے وسط میں لانگ مارچ ،حافظ نعیم الرحمان کاوزیراعظم سے ملاقات کے بعد اعلان

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔