جمعرات , 17 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکی بینک کیپیٹل ون نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے اکاؤنٹس منی لانڈرنگ خدشات پر بند کیے، عدالتی دستاویزات

2 مہینے پہلے
A A
US bank Capital One closed Trump Organization accounts over money laundering concerns, court documents show
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی بینک کیپیٹل ون نے عدالت میں جمع کرائے گئے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس نے ٹرمپ آرگنائزیشن کے بینک اکاؤنٹس سیاسی وجوہات کی بنا پر نہیں بلکہ منی لانڈرنگ سے متعلق ضوابط کے تحت ہونے والے تفصیلی جائزے کے بعد بند کیے تھے۔

بینک نے عدالت میں دائر درخواست میں کہا کہ ٹرمپ آرگنائزیشن کے 300 سے زائد اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کئی ماہ تک جاری رہنے والے جائزے اور بینک کی انسدادِ منی لانڈرنگ ٹیم کی سفارشات کے مطابق کیا گیا۔عدالتی دستاویزات کے مطابق اکاؤنٹس بند کرنے کا نوٹس مارچ 2021 میں جاری کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ٹرمپ آرگنائزیشن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صاحبزادے ایرک ٹرمپ نے مارچ 2025 میں فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ بینک نے سیاسی تعصب اور 6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی فضا سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کے اکاؤنٹس بند کیے۔

کیپیٹل ون نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی تعصب کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

بینک کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس میں بعض مالی لین دین ایسے تھے جو وفاقی بینکاری رہنما اصولوں کے مطابق مزید جانچ کے متقاضی تھے، اسی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا ایرانی شہر قشم کی شہری آبادی پر 2000 پاؤنڈ وزنی بم سے حملہ، نیویارک ٹائمز کا انکشاف

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی دوسری صدارتی مدت کے دوران بڑے بینکوں پر قدامت پسند حلقوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں، جبکہ اگست 2025 میں انہوں نے ایسے امتیازی اقدامات کی روک تھام کے لیے ایک صدارتی حکم نامہ بھی جاری کیا تھا۔

کیپیٹل ون نے تاہم ٹرمپ آرگنائزیشن پر منی لانڈرنگ کا براہ راست الزام عائد نہیں کیا بلکہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ اکاؤنٹس کی بندش بینک کی داخلی پالیسی اور ضابطہ جاتی تقاضوں کے مطابق کی گئی۔

موضوعات : #americacapitaoldonaldtrump
ShareSend

متعلقہ خبریں

Iran war to end very soon, Trump claims.
تازہ ترین

ایران جنگ بہت جلد ختم ہونے والی ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

17 ستمبر , 2026
Another blow to Trump Resolution passed to limit war powers regarding Iran.
تازہ ترین

ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، ایران جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد منظور

16 ستمبر , 2026
The US Supreme Court rejected Trump's request to ban mail-in voting.
تازہ ترین

امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ پر پابندی کی درخواست مسترد کر دی

15 ستمبر , 2026
Iran will not be allowed to possess nuclear weapons Donald Trump.
تازہ ترین

ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

12 ستمبر , 2026
Trump rejected the Saudi Crown Prince's request for action against the Houthis.
تازہ ترین

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست مسترد کردی

11 ستمبر , 2026
Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Azad Kashmir Elections PML-N wins 13 seats, PPP wins 5.

آزاد کشمیر الیکشن ،ن لیگ 13،پیپلز پارٹی 5سیٹوں پر کامیاب

یہ بھی پڑھیں

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

کفایت شعاری اقدامات کا اعلان ،سرکاری گاڑیوں کا پٹرول 50فیصد کم ،غیر ملکی دوروں پر پابندی،دکانیں رات 9بجے بند

17 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا گرفتار

17 ستمبر , 2026
لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

لانگ مارچ ہر صورت 20ستمبر کو ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

17 ستمبر , 2026
سوشل میڈیا ریگولیشن کا قانون مزید سخت کرنے کی تیاری

سوشل میڈیا ریگولیشن کا قانون مزید سخت کرنے کی تیاری

17 ستمبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

17 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔