مسقط ( پاک ترک نیوز) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لیے مقابلہ جاری ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور عبدالقادر نے شاندار نصف سنچریاں اسکور کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، جبکہ حیان خان 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔پاکستانی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی ہے اور فائنل تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔گرین شرٹس نے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ گروپ مرحلے میں روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں ساڑھے4گھنٹے فضائی آپریشن معطل رہا ، ہزاروں پروازیں متاثر
اب دونوں ٹیمیں ایشیا کپ کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں ہیں، شائقین کرکٹ کی نظریں اس بڑے مقابلے پر مرکوز ہیں۔












