اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اقوامِ متحدہ کی بلوچستان حملوں کی سخت مذمت، دہشت گردی کو بزدلانہ قرار دے دیا

7 مہینے پہلے
A A
UN strongly condemns Balochistan attacks, calls terrorism cowardly
Share on Facebookwhatsapp

نیو یارک ( پاک ترک نیوز) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں “سنگین اور بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائیاں” قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں سلامتی کونسل نے کہا کہ 31 جنوری 2026 کو بلوچستان بھر میں ہونے والے یہ حملے انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔ یو این ایس سی نے حملوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین، صوبے کے گورنر اور پاکستان کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جبکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
سلامتی کونسل نے کہا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر کے ساتھ عالمی امن و سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ ان دہشت گرد حملوں میں ملوث عناصر، ان کے منصوبہ سازوں، مالی معاونین اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے۔
یو این ایس سی نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہو سکے۔ بیان میں اس بات کو بھی دہرایا گیا کہ دہشت گردی کسی بھی صورت، کسی بھی مقصد یا جواز کے تحت قابلِ قبول نہیں۔
سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستوں کو اقوامِ متحدہ کے چارٹر، انسانی حقوق، پناہ گزینوں کے قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے۔
قبل ازیں چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے بھی بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے افسوس اور زخمیوں و متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری کلیئرنس اور سرچ آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 197 ہو گئی ہے۔ نُشکی ضلع اور صوبے کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ یہ آپریشنز ہفتے کے روز صوبے بھر میں ہونے والے مربوط دہشت گرد حملوں کے بعد شروع کیے گئے تھے۔

موضوعات : balochistannewyorkununitednations
ShareSend

متعلقہ خبریں

New UN global map approved; Africa's true size revealed.
تازہ ترین

اقوام متحدہ کا نیا عالمی نقشہ منظور، افریقہ کا اصل حجم دکھایا گیا

5 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشت گرد ہلاک

4 ستمبر , 2026
Bounties set on wanted family terrorists in Balochistan.
تازہ ترین

بلوچستان میں مطلوب دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمت مقرر

27 اگست , 2026
Security forces' operation in Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan; 11 terrorists killed.
تازہ ترین

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشت گرد ہلاک

27 اگست , 2026
Syria removed from list of state sponsors of terrorism after 47 years
تازہ ترین

47 برس بعد شام دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج

25 اگست , 2026
سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 49 دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 49 دہشت گرد ہلاک

21 اگست , 2026
اگلی خبر
Iran's big success, getting the US to agree to move the talks to Oman

ایران کی بڑی کامیابی، امریکا کو مذاکرات عمان منتقل کرنے پر رضامند کر لیا

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔