جمعرات , 5 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ٹرمپ کی دھمکیاں، پھر یوٹرن! بدلتے بیانات سے دنیا حیران

3 مہینے پہلے
A A
Trump's threats, then a U-turn! The world stunned by shifting statements.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ کے دوران بدلتے بیانات سے دنیا حیران ہو گئی ،کبھی کہتے ہیں "آج رات حملہ ہوگا”… پھر چند گھنٹوں بعد اعلان کرتے ہیں "حملہ مؤخر کر دیا”۔کبھی ایران کو "جہنم” کی دھمکی… تو کبھی کہتے ہیں **”معاہدہ کرنا جنگ سے بہتر ہے”۔ ۔ آخر ٹرمپ کی حکمت عملی کیا ہے؟ دباؤ، سفارت کاری یا دونوں کا امتزاج؟ دیکھیے یہ رپورٹ۔

28 فروری کو شروع ہونے والے بحران کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں بار بار تبدیلی دیکھی گئی۔ کبھی وہ ایران کی فوجی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کرتے نظر آئے، کبھی جنگ کے خاتمے کی بات کی، اور کبھی حملوں کی تاریخیں آگے بڑھا دیں۔

اکیس مارچ کو ٹرمپ نے ایران کو صرف اڑتالیس گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو امریکا ایرانی بجلی گھروں کو نشانہ بنائے گا۔ اس بیان پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا کیونکہ شہری بنیادی ڈھانچے پر حملے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

لیکن صرف دو روز بعد منظر بدل گیا۔ ٹرمپ نے مہلت میں مزید پانچ دن کی توسیع کر دی اور کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت رہی ہے۔ بعد ازاں حملے مزید دس دن مؤخر کرتے ہوئے نئی تاریخ چھ اپریل مقرر کر دی گئی۔

پانچ اپریل کو ایک بار پھر سخت لہجہ اپنایا گیا۔ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے مطالبات نہ مانے تو اسے "جہنم” کا سامنا کرنا ہوگا۔ صرف دو دن بعد انہوں نے کہا کہ "ایک پوری تہذیب آج رات ختم ہو جائے گی”، جسے مبصرین نے انتہائی سنگین دھمکی قرار دیا۔

تاہم اسی روز چند گھنٹوں بعد ایک اور حیران کن موڑ آیا۔ مختلف ممالک، جن میں پاکستان بھی شامل تھا، کی سفارتی کوششوں کے بعد ٹرمپ نے دو ہفتوں کے لیے حملے روکنے اور جنگ بندی کی تجویز قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔

گیارہ جون کو ایک مرتبہ پھر ٹرمپ نے ایران پر سخت حملوں اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی، لیکن چند ہی گھنٹوں بعد یہ کارروائی بھی منسوخ کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر دفاع کا دورہ امریکا ،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

اگرچہ جون میں ایک عبوری معاہدہ طے پا گیا، لیکن صرف ایک ماہ بعد کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی۔ ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ امریکا نے ایرانی ساحلی دفاعی نظام اور دیگر بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے۔

اکتیس جولائی کو ٹرمپ نے دوبارہ سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایران کو ایسا جواب دے گا کہ وہ مزید برداشت نہیں کر سکے گا، مگر صرف ایک دن بعد یکم اگست کو انہوں نے اعلان کیا کہ ایران اور خطے کے دیگر ممالک نے حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے اور ممکنہ معاہدے کے بنیادی نکات پر اتفاق ہو گیا ہے۔

ایران کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی گزشتہ چند ماہ میں مسلسل بدلتی رہی۔ ایک طرف سخت دھمکیاں، دوسری طرف مذاکرات کی بات، کبھی جنگ کی تیاری تو کبھی امن کی امید۔ اب دنیا کی نظریں اس بات پر ہیں کہ آیا یہ بیانات مستقل امن کی طرف قدم ہیں یا ایک نئے بحران سے پہلے کی خاموشی۔

موضوعات : #donaldtrumptrumpUSAutorn
ShareSend

متعلقہ خبریں

Whoever clashes with Iran will pay the price — Mohsen Rezaei
تازہ ترین

جو بھی ایران سے ٹکرائے گا، قیمت چکائے گا،محسن رضائی

5 نومبر , 2026
Iran war led to Republicans' electoral defeat, Trump admits
تازہ ترین

ایران جنگ ری پبلکنز کی انتخابی شکست کی وجہ بنی، ٹرمپ کا اعتراف

5 نومبر , 2026
US imposes new sanctions on Indian, Turkish companies and individuals over alleged links to Iran
تازہ ترین

امریکا کی ایران سے تعلق کا الزام ، بھارتی ، ترک کمپنیوں اور افراد پر نئی پابندیاں عائد

5 نومبر , 2026
The Iran conflict, inflation, and unemployment have dealt a political blow to Trump, resulting in a crushing defeat for the Republicans in the midterm elections.
تازہ ترین

ایران جنگ، مہنگائی اور بے روزگاری نے ٹرمپ کو سیاسی دھچکا دے دیا، مڈٹرم انتخابات میں ری پبلکنز کو عبرتناک شکست

5 نومبر , 2026
Even Elon Musk’s $446 million could not save the Republicans from electoral defeat.
تازہ ترین

ایلون مسک کے 44 کروڑ 60 لاکھ ڈالر بھی ری پبلکنز کو انتخابی شکست سے نہ بچا سکے

5 نومبر , 2026
US Midterm Elections A Blow to Trump, Clear Victory for Democrats
اہم ترین

امریکی وسط مدتی انتخابات،ٹرمپ کو دھچکا ،ڈیموکریٹس کی واضح فتح

4 نومبر , 2026
اگلی خبر
آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی سے پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا، شرجیل انعام میمن

آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی سے پیپلز پارٹی کو ہرایا گیا، شرجیل انعام میمن

یہ بھی پڑھیں

Russia's alleged offer to provide the S-500 missile defense system to India

روس کی بھارت کو ایس 500 میزائل دفاعی نظام دینے کی مبینہ پیشکش

5 نومبر , 2026
پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

پولیو سے پاک پاکستان کا حصول بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

5 نومبر , 2026
پشاور: پی ٹی آئی دور حکومت کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع

پشاور: پی ٹی آئی دور حکومت کی 1224 ترقیاتی اسکیموں کی چھان بین شروع

5 نومبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

5 نومبر , 2026
فلک جاوید کی درخواست ضمانت،عدالت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

فلک جاوید کی درخواست ضمانت،عدالت کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

5 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔