اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق مقدمات کی حد تک پشاور ہائی کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی، تاہم آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات کی سماعت جاری رہے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ انہیں ان مقدمات میں فریق بنانے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملات کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر مقدمات پشاور ہائی کورٹ میں سنے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی مبشر لقمان کا محمود بھٹی کے خلاف استغاثہ،وارنٹ گرفتاری جاری
اس موقع پر صحافیوں نے سلمان اکرم راجہ کی جانب سے من پسند افراد سے ملاقاتوں سے متعلق سوال کیا تو لطیف کھوسہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی میں اخلاقی جرات ہے تو وہ استعفیٰ دے دے۔












