پیر , 16 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا میں فضائی بحران برقرار، ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

6 گھنٹے پہلے
A A
Aviation crisis persists in the US; thousands of flights cancelled or delayed.
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکا میں ملک گیر فضائی تعطل کے دو روز بعد بھی فضائی سفر کا نظام مکمل طور پر بحال نہ ہو سکا، اتوار کے روز بھی ہزاروں پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار رہیں، جبکہ حکام نے معمول کی پروازیں بحال ہونے کے لیے پیر تک کا وقت لگنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے مطابق پروازوں اور عملے کی بڑی تعداد اپنے مقررہ مقامات پر موجود نہیں، اس لیے فضائی نظام کو معمول پر لانے میں وقت لگے گا۔ اتوار کو امریکا میں 8 ہزار 800 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 2 ہزار 400 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

یہ بحران جمعے کے روز فضائی ٹریفک کنٹرول کے اہم نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں امریکا میں پروازوں کی روانگی پر ملک گیر پابندی عائد کرنا پڑی۔ اس وقت 3 ہزار 500 سے زائد طیارے فضا میں موجود تھے، جن میں سے بعض کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ دیگر نے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھا۔ملک گیر پابندی تقریباً ساڑھے چار گھنٹے بعد ختم کر دی گئی، تاہم اس کے اثرات ہفتے اور اتوار تک برقرار رہے۔ جمعے کے بعد ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں اور متعدد تاخیر کا شکار رہیں۔ ہفتے کے روز بھی 5 ہزار 900 سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ 7 ہزار سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔اس صورتحال کے باعث مسافر طیاروں کے اندر رن وے پر پھنسے رہے، جبکہ متعدد افراد ہوائی اڈوں پر رات گزارنے اور اپنی پروازوں کی نئی معلومات حاصل کرنے کے لیے پریشان دکھائی دیے۔ فضائی تعطل کے اثرات امریکا سے باہر بھی پہنچے اور برطانیہ و یورپ سے روانہ ہونے والی بعض پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑیں۔امریکی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں فضائی ٹریفک کنٹرولرز اور پائلٹس کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والے ایک اہم نظام میں خرابی سامنے آئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے بتایا کہ تانبے کی تاروں کی جگہ فائبر نظام نصب کرنے کے منصوبے کے تحت آرکنساس کے علاقے ایل ڈوراڈو میں ایک نیا رابطہ جاتی آلہ نصب کیا گیا تھا، جس سے غلط برقی اشارے پورے نظام میں پھیل گئے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر راج اور ایمرجنسی سے متعلق مقدمات پر پشاور ہائی کورٹ میں سماعت نہیں ہوگی، بیرسٹر گوہر

شان ڈفی کا کہنا ہے کہ امریکا کے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کو جدید بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اور مکمل اصلاحات کی ضرورت ہے، کیونکہ موجودہ نظام کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کانگریس سے فضائی ٹریفک کنٹرول نظام کی جدید کاری کے لیے اضافی فنڈز منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پچاس سال پرانے نظام کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور جدید نظام کی تعمیر تیزی سے مکمل کی جا سکتی ہے۔ماہرین ہوا بازی کے مطابق امریکا میں طیاروں اور فضائی ٹریفک کنٹرول کے درمیان رابطے کے لیے اب بھی پرانی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے، جسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں تاخیر سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے

موضوعات : operationUSA
ShareSend

متعلقہ خبریں

Clouds of war begin to gather in the Gulf; a third US aircraft carrier has arrived in the Middle East.
تازہ ترین

خلیج میں جنگ کے بادل منڈلانے لگے، امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز مشرق وسطیٰ پہنچ گیا

16 نومبر , 2026
Successful weapons test of the American B-21 Raider stealth bomber
تازہ ترین

امریکی بی 21 ریڈر اسٹیلتھ بمبار کا کامیاب ہتھیاروں کا تجربہ

14 نومبر , 2026
Major crisis in the US aviation system, thousands of passengers stranded at airports, more than 15,000 flights affected
تازہ ترین

امریکا میں فضائی نظام کا بڑا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے، 15 ہزار سے زائد پروازیں متاثر

14 نومبر , 2026
Air operations in the US were suspended for 4.5 hours, thousands of flights were affected.
تازہ ترین

امریکہ میں ساڑھے4گھنٹے فضائی آپریشن معطل رہا ، ہزاروں پروازیں متاثر

14 نومبر , 2026
Trump threatens Iran with military action once again
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایران کو ایک بار پھر فوجی کارروائی کی دھمکی

13 نومبر , 2026
US attempt to tighten the noose around Iran fails
تازہ ترین

ایران کے گرد امریکی گھیرا تنگ کرنے کی امریکی کوشش ناکام

12 نومبر , 2026
اگلی خبر
Asia Cup Rising Stars Defending champions Pakistan Shaheens depart for Doha

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز دوحہ روانہ

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

دنیا میں زیرِ تعمیر جوہری بجلی گھروں کا 73 فیصد حصہ ایشیا میں، چین سب سے آگے

16 نومبر , 2026
گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

گیس کی پیداوار میں کمی، صارفین کو دن میں صرف تین اوقات گیس ملے گی، ایم ڈی ایس ایس جی سی

16 نومبر , 2026
اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

اسحاق ڈار کی ایرانی، تاجکستانی وزرائے خارجہ سے ملاقات

16 نومبر , 2026
نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

نئے صوبوں کے قیام پر پیپلز پارٹی کے مؤقف میں کوئی تضاد نہیں، رضا ربانی

16 نومبر , 2026
Chaudhry Salik Hussain has sent a response to Maryam Nawaz’s legal notice claiming Rs 5 billion in damages.

چوہدری سالک حسین نےمریم نواز کے 5 ارب روپے ہرجانے کے قانونی نوٹس کا  جواب بھجوا دیا

16 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔