پشاور(پاک ترک نیوز)پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات دانیال چودھری نے کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ سب سے ناپسندیدہ عمل ہے، تاہم خیبرپختونخوا میں مجبوری کے تحت گورنر راج لگایا گیا، جس کی حمایت جاری رکھیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے جوان مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ ان کے بقول تحریک انصاف کی جانب سے دہشت گردوں کی مذمت تک نہیں کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان جیتے گا۔
دانیال چودھری نے پاک فوج سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف گفتگو سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی تیل برآمدات جنگ شروع ہونے کے بعد دوسری بلند ترین سطح کے قریب
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما ماضی میں مولانا فضل الرحمان پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے اور انہیں چور، ڈاکو اور ڈیزل جیسے القابات سے پکارتے تھے۔ ایسے میں مولانا فضل الرحمان کی تحریک انصاف کے مؤقف کی وکالت مناسب نہیں۔ سیاسی مؤقف اختیار کرنے سے پہلے ماضی کے رویوں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔












