منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کلائمیٹ چینج کا قہر،دنیا تباہی کے دہانے پر

5 مہینے پہلے
A A
The wrath of climate change, the world on the brink of destruction
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) دنیا ایک خاموش مگر خطرناک بحران کی لپیٹ میں آ چکی ہے ،ایک ایسا خطرہ جو نہ سرحدیں دیکھتا ہے، نہ وقت۔ جی ہاں، ہم بات کر رہے ہیں موسمیاتی تبدیلی کی، جو اب صرف ایک سائنسی اصطلاح نہیں بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، اور موسم کے پیٹرن خطرناک حد تک بدل چکے ہیں۔ پاکستان ایک بار پھر خطرناک موسمی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو آنے کا امکان ہے، جس سے ہزاروں جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔


فیکٹریوں کا دھواں ، گاڑیوں سے نکلنے والی گیسیز اور کوئلے، تیل اور گیس کا بے دریغ استعمال فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھا رہا ہے، جو زمین کو ایک بھٹی میں تبدیل کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگلات کی کٹائی نے اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔
پاکستان بھی اس خطرے سے محفوظ نہیں۔ پاکستان محکمہ موسمیات پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ ملک میں شدید گرمی، غیر متوقع بارشیں اور موسمی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات زراعت، پانی اور معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔ملک کے بڑے شہر جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد ،فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، پشاور ،حیدر آباد ، راولپنڈی ،اور ملتان اس شدید گرمی کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں، جہاں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر جنوبی پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ یہ بھی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ ہر ایک لاکھ افراد میں درجنوں افراد کی موت ہو سکتی ہے ،
طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور دل کے امراض میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔ ماضی میں بھی 2015 کی ہیٹ ویو کے دوران صرف کراچی میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، اور اب ایک بار پھر ویسا ہی خطرہ منڈلا رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق لوگ شدید گرمی میں غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں زیادہ سے زیادہ پانی پیئں ، بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں ،ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنچیں
سوال یہ ہے ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں، لیکن بغیر کسی موسمی یا ماحولیاتی منصوبہ بندی کے۔ درخت کم ہو رہے ہیں،

سبزہ ختم ہو رہا ہے، اور کنکریٹ کا جنگل بڑھ رہا ہے۔ یہی صورتحال گرمی کو مزید خطرناک بنا دیتی ہے۔ مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ کچی آبادیوں میں رہنے والے لاکھوں لوگ اس گرمی کا سب سے زیادہ شکار ہوتے ہیں۔ جہاں نہ مناسب ہوا ہے، نہ بجلی، نہ پانی۔ ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے سالوں میں گرمی کی لہریں مزید شدید اور جان لیوا ہو جائیں گی۔
تو آخر اس کا حل کیا ہے؟ شہروں میں درخت لگانا، سبز جگہیں بڑھانا، عمارتوں کو گرمی سے محفوظ بنانا، اور ہیٹ ویوز کے لیے ایمرجنسی نظام قائم کرنا اب ایک ضرورت ہے، کوئی آپشن نہیں۔ ناظرین! یہ کوئی دور کا خطرہ نہیں۔ یہ وہ مستقبل ہے جو تیزی سے ہمارے قریب آ رہا ہے۔ اگر آج قدم نہ اٹھائے گئے تو کل اس کی قیمت انسانی جانوں کی صورت میں ادا کرنی پڑے گی۔
ناظرین! سوال یہ ہے کہ آخر اس سب کا ذمہ دار کون ہے۔جواب واضح انسان خود ہے ، ہماری طرزِ زندگی، توانائی کا استعمال، اور ماحول سے لاپرواہی ہمیں اس مقام تک لے آئی ہے۔اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والا وقت مزید خطرناک ہو سکتا ہے۔

موضوعات : #climatechangehealthweatherWorld
ShareSend

متعلقہ خبریں

There is no active monsoon system in Pakistan; temperatures are likely to rise.
تازہ ترین

پاکستان میں مون سون کا کوئی فعال نظام موجود نہیں، درجہ حرارت بڑھنے کا خدشہ

10 ستمبر , 2026
New spell of monsoon rains; weather pleasant in several cities.
تازہ ترین

مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، کئی شہروں میں موسم خوشگوار

6 ستمبر , 2026
More torrential rains forecast for the country.
تازہ ترین

ملک میں مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی

3 ستمبر , 2026
Significant progress in the treatment of pancreatic cancer
تازہ ترین

لبلبے کے سرطان کے علاج میں اہم پیش رفت

24 اگست , 2026
Scorching heat Europe parched, rivers dried up—has climate catastrophe begun
تازہ ترین

قیامت خیز گرمی، یورپ بنجر ہوگیا، دریا خشک، موسمیاتی تباہی شروع؟

18 اگست , 2026
Rain likely in many parts of the country
تازہ ترین

ملک کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان

10 اگست , 2026
اگلی خبر
Tuesday will be the day of destruction of power plants and bridges in Iran Trump

منگل ایران میں بجلی گھروں اور پلوں کی تباہی کا دن ہوگا: ٹرمپ

یہ بھی پڑھیں

What is happening in the universe Secrets revealed in 16 stunning space images from NASA.

کائنات میں کیا ہو رہا ہے؟ ناسا کی خلا کی 16 حیران کن تصاویر میں راز آشکار

15 ستمبر , 2026
Restrictions on greenhouse gases emitted from coal and gas-fired power plants in the US are lifted

امریکا میں کوئلے اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں سے خارج گرین ہاؤس گیسز پر پابندیاں ختم

15 ستمبر , 2026
سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

سندھ اسمبلی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے قرارداد منظور

15 ستمبر , 2026
Decision to build new tourism projects, recreational and ecological parks in Neelum Valley

نیلم ویلی میں سیاحت کے نئے منصوبے، تفریحی اور ماحولیاتی پارکس بنانے کا فیصلہ

15 ستمبر , 2026
4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

4دن کام ،3دن چھٹی،حکومت کا پٹرولیم اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے پر غور

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔