اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 396 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 91 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 394 روپے 94 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
حکومت کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 8 اکتوبر سے نافذ ہوں گی۔












