جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

2 کروڑ 70 لاکھ آبادی والا ملک سولر توانائی میں نمبر ون

4 ہفتے پہلے
A A
The country with a population of 27 million is number one in solar energy.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) تقریباً 2 کروڑ 70 لاکھ آبادی رکھنے والا آسٹریلیا گھروں کی سطح پر سولر توانائی کے استعمال میں دنیا کا سرفہرست ملک بن گیا ہے۔ ملک میں ہر تین میں سے ایک سے زائد علیحدہ رہائشی گھروں کی چھت پر سولر پینل نصب ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں یہ شرح تقریباً 50 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق آسٹریلیا نے گزشتہ چند برسوں میں شمسی توانائی کو صرف متبادل ذریعہ نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنا دیا ہے۔ اب بیشتر گھر دن کے اوقات میں اپنی ضرورت کی بجلی خود پیدا کرتے ہیں، جس سے قومی بجلی کے گرڈ پر بوجھ میں نمایاں کمی آئی ہے۔

ایک مقامی استاد کا کہنا ہے کہ پہلے گرمیوں کے بجلی کے بل پریشان کرتے تھے، لیکن اب دوپہر کے وقت ہمارا میٹر الٹا چلتا ہے اور ہم بلا جھجھک گھریلو برقی آلات استعمال کرتے ہیں۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق آسٹریلیا میں سولر انقلاب کے پیچھے کئی اہم عوامل کارفرما رہے، جن میں سولر پینلز اور متعلقہ آلات کی قیمتوں میں مسلسل کمی۔تنصیب کے عمل کو تیز اور آسان بنانا۔حکومت کی جانب سے ابتدائی مالی مراعات اور فیڈ اِن ٹیرف جیسے پروگرام۔بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے بچنے کے لیے شہریوں کا سولر توانائی کی جانب رجحان ہے

یہ بھی پڑھیں: سولر پلیٹس سستی، بیٹریاں بھی ہوں گی سستے داموں؟

گھروں میں بڑے پیمانے پر سولر پینلز لگنے کے بعد آسٹریلیا کے بجلی کے نظام میں بھی نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ دن کے وقت گرڈ سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی آتی ہے، بعض اوقات بجلی کی تھوک قیمت منفی سطح تک چلی جاتی ہے، جبکہ جدید اسمارٹ انورٹرز اور ورچوئل پاور پلانٹس بجلی کی ترسیل اور طلب کو مؤثر انداز میں متوازن رکھتے ہیں۔

بیٹریوں نے نظام کو مزید مضبوط بنایا

گھریلو بیٹری اسٹوریج سسٹمز نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دن کے وقت ذخیرہ کی گئی شمسی توانائی شام کے اوقات میں استعمال کی جاتی ہے، جس سے بجلی کی طلب کے دباؤ میں کمی آتی ہے اور مہنگے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس پر انحصار بھی کم ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہزاروں گھروں میں نصب چھوٹے سولر اور بیٹری سسٹمز مل کر ایک بڑے بجلی گھر کی طرح کام کر سکتے ہیں۔توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا ماڈل دیگر ممالک کے لیے بھی قابلِ تقلید ہے۔ اگر حکومتیں سولر پینلز کی تنصیب کو آسان بنائیں، شفاف مراعات فراہم کریں، جدید گرڈ ٹیکنالوجی متعارف کرائیں اور کرایہ داروں کے لیے مشترکہ سولر منصوبے شروع کریں تو شمسی توانائی کے فروغ میں نمایاں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

موضوعات : #solaraustrliaenegy
ShareSend

متعلقہ خبریں

The Solar Revolution The race is no longer just about panels—it’s about batteries.
تازہ ترین

سولر انقلاب،اب دوڑ صرف پینلز کی نہیں، بیٹریوں کی ہے

10 جولائی , 2026
Solar panels will be cheaper, batteries will also be cheaper
تازہ ترین

سولر پلیٹس سستی، بیٹریاں بھی ہوں گی سستے داموں؟

24 جون , 2026
Great news for solar users, big relief approved in the budget
تازہ ترین

سولر والوں کیلئے زبردست خبر ،بجٹ میں بڑا ریلیف منظور

13 جون , 2026
Great news for solar consumers! Big breakthrough in net metering...
تازہ ترین

سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری ! نیٹ میٹرنگ میں بڑا بریک تھرو

30 مئی , 2026
License requirement and fee eliminated for solar users of 25 kW and below
تازہ ترین

25 کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط اور فیس ختم

29 اپریل , 2026
Consultations between both boards for Australian cricket team's tour of Pakistan
تازہ ترین

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کیلئے دونوں بورڈ میں مشاورت

17 اپریل , 2026
اگلی خبر
190 million pound case, PTI founder and Bushra Bibi challenge High Court decision

190ملین پائونڈ کیس ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

یہ بھی پڑھیں

ایران جنگ روکنے کی قرارداد امریکی سینیٹ میں مسترد اور ایوان نمائندگان میں منظور

ایران جنگ روکنے کی قرارداد امریکی سینیٹ میں مسترد اور ایوان نمائندگان میں منظور

24 جولائی , 2026
Daily determination of petroleum product prices is a burden on the public

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین عوام پر بھاری

24 جولائی , 2026
The first major setback to the electoral alliance of the Muslim Conference and the Stability Pakistan Party

مسلم کانفرنس اور استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی اتحاد کو پہلا بڑا دھچکا

24 جولائی , 2026
US attacks on Iran for the thirteenth consecutive night.

امریکہ کے ایران پر مسلسل تیرہویں رات حملے

24 جولائی , 2026
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English