کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کو حیدر آباد کے قریب حادثہ، بوگی پٹری سے اتر گئی، واقعے کے فوری بعد ریلوے انتظامیہ نے ریسکیو اور بحالی کا عمل شروع کر دیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم بوگی پٹری سے اترنے کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق : حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں،حیدرآباد: ریسکیو اور بحالی کا عمل جاری، مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے،
یہ بھی پڑھیں: رینٹ ٹربیونل عدالت کا یکطرفہ کرایہ داری کا فیصلہ کالعدم قرار
ریلوے حکام کے مطابق کراچی آنے اور جانے والی دونوں ٹرینیں رُک گئیں، بحالی میں تقریباً 4 گھنٹے لگیں گے ۔












