بدھ , 14 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

اپنے بچوں کا خیال رکھنا ،یہ معاشرہ اب محفوظ نہیں

4 مہینے پہلے
A A
Take care of your children, this society is no longer safe.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) چینی نہ آئی… مگر گھر میں قیامت آ گئی۔ سرگودھا کی آٹھ سالہ منتہا چند قدم دور دکان پر گئی تھی، مگر واپس نہ لوٹ سکی۔ اس کی معصوم ہنسی خاموش ہو گئی، لیکن ایک سوال آج بھی زندہ ہے آخر ہماری بچیاں کب محفوظ ہوں گی؟

یہ سرگودھا کی ایک عام سی صبح تھی۔ گھر میں چائے بن رہی تھی، ماں نے روز کی طرح اپنی ننھی بیٹی منتہا کو قریبی دکان سے چینی لانے بھیجا۔ چند قدم کا فاصلہ تھا، گلی محلے کے لوگ جان پہچان کے تھے، اس لیے کسی کے دل میں خوف نہ تھا۔

مگر وقت گزرتا گیا… آدھا گھنٹہ بیت گیا… پھر ایک گھنٹہ… اور منتہا واپس نہ آئی۔ماں کی بے چینی بڑھنے لگی، باپ کے قدم تیز ہو گئے، رشتہ داروں کو فون کیے گئے، گلیاں چھانی گئیں، دروازے کھٹکھٹائے گئے، مگر منتہا کہیں نہ ملی۔

پھر سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی گئی۔ ننھی منتہا ایک دکان کے اندر جاتی دکھائی دی… لیکن باہر آتی نظر نہ آئی۔یہ منظر دیکھ کر والدین کے دل دہل گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جب دکان اور اس کے اوپر بنے کمرے کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے وہ منظر ملا جس نے ہر آنکھ اشکبار کر دی۔معصوم منتہا زندگی کی جنگ ہار چکی تھی۔

تحقیقات کے مطابق ملزم نے بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ جب وہ چیخنے لگی تو اس کی آواز ہمیشہ کے لیے خاموش کر دی گئی۔ایک ایسی بچی، جو ابھی زندگی کے خواب بھی پورے نہ دیکھ سکی تھی، انسانیت کے بھیس میں چھپے درندے کی سفاکیت کا شکار بن گئی۔

واقعے کے بعد مرکزی ملزم فرار ہو گیا، مگر سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تفتیشی طریقوں کی مدد سے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس تک پہنچ گئے۔ پھر اسے پولیس مقابلے میں مار دیا گیا پولیس کے مطابق دیگر تین ملزمان گرفتار ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مگر سوال یہ ہے کہ کیا ایک ملزم کے مرنے سے منتہا واپس آ جائے گی؟ کیا اس ماں کی گود دوبارہ آباد ہو جائے گی جو ہر آنے والی عورت کو صرف ایک نصیحت کرتی ہے… اپنے بچوں کا خیال رکھنا… یہ معاشرہ اب محفوظ نہیں رہا۔

یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں مقتولہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، زیادتی کی تصدیق

منتہا کی تدفین ہو چکی، شہر اپنی رفتار سے چل پڑا، بازار پھر آباد ہو گئے، گلیوں میں پھر شور ہے، لیکن ایک گھر ایسا بھی ہے جہاں آج بھی سناٹا بولتا ہے، جہاں ایک ماں دروازے کی طرف دیکھتی ہے جیسے ابھی اس کی بیٹی چینی کا تھیلا ہاتھ میں لیے مسکراتی ہوئی اندر داخل ہو جائے گی۔

منتہا اب اس دنیا میں نہیں، لیکن اس کی کہانی ایک سوال بن کر ہمارے سامنے کھڑی ہے۔ جب تک ہماری گلیاں، بازار اور محلے بچوں کے لیے محفوظ نہیں ہوتے، تب تک ہر ماں کا خوف اور ہر باپ کی بے بسی زندہ رہے گی۔ منتہا چلی گئی، مگر اس کا نام ہمیں یاد دلاتا رہے گا کہ معصوم بچوں کا تحفظ صرف خاندان نہیں، پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے۔

موضوعات : #muntahagirlSargodha
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب حکومت کی سرگودھا میں ایک ارب روپے کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
تازہ ترین

پنجاب حکومت کی سرگودھا میں ایک ارب روپے کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

4 ستمبر , 2026
Sandal Express restored after 8 years; rail link between Sargodha and Multan re-established.
تازہ ترین

8 سال بعد سندل ایکسپریس بحال، سرگودھا اور ملتان کے درمیان ریلوے رابطہ بحال

24 اگست , 2026
The journey from a barbecue stall to global acclaim.
تازہ ترین

باربی کیو کے اسٹال سے عالمی اعزاز تک کا سفر

5 اگست , 2026
لاہور ،ٹیوشن سینٹر میں 10سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
پاکستان

لاہور ،ٹیوشن سینٹر میں 10سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

9 جولائی , 2026
اگلی خبر
وینز ویلا میں زلزلہ ،ہلاکتوں کی تعداد 167 سے بڑھ گئی ،اموات ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

وینز ویلا میں زلزلہ ،ہلاکتوں کی تعداد 167 سے بڑھ گئی ،اموات ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ

یہ بھی پڑھیں

The only way to save Pakistan is through the Constitution and democracy Mahmood Achakzai.

پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ آئین اور جمہوریت ہے،محمود اچکزئی

14 اکتوبر , 2026
Emergency decision in Khyber Pakhtunkhwa was made in accordance with the constitution, says Law Minister Azam Nazir Tarar

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آئین کے مطابق کیا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

14 اکتوبر , 2026
Pakistan received its first LNG shipment in October; fears of a gas shortage during winter persist.

پاکستان کو اکتوبر میں ایل این جی کا پہلا جہاز موصول، سردیوں میں گیس کی قلت کا خدشہ برقرار

14 اکتوبر , 2026
Resolution presented in National Assembly to ratify Governor's Rule and Emergency in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

14 اکتوبر , 2026
President pays tribute to security forces for Washik operation, vows to continue operations against terrorists

صدر مملکت کا واشک آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

14 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔