جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

باربی کیو کے اسٹال سے عالمی اعزاز تک کا سفر

2 مہینے پہلے
A A
The journey from a barbecue stall to global acclaim.
Share on Facebookwhatsapp

سرگودھا ( پاک ترک نیوز) سرگودھا کے ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والی پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے اپنی انتھک محنت اور عزم سے وہ مقام حاصل کر لیا ہے جس نے انہیں پاکستان کی خواتین باکسنگ کی تاریخ کا اہم نام بنا دیا ہے۔

دولتِ مشترکہ کھیلوں میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرکے فاطمہ زہرا نے پاکستان کے لیے خواتین باکسنگ کا پہلا تمغہ یقینی بنایا، تاہم ان کی کامیابی کے پیچھے برسوں کی جدوجہد، محدود وسائل اور بے شمار قربانیاں پوشیدہ ہیں۔

فاطمہ زہرا کے والد ثاقب نور ضلع تدریسی ہسپتال سرگودھا میں ملازم ہیں۔ وہ خود بھی نوجوانی میں مارشل آرٹس سے وابستہ رہے، لیکن معاشی حالات کے باعث اپنا شوق ترک کرنا پڑا۔ بعد ازاں انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے خواب اپنی بیٹیوں کے ذریعے پورے کریں گے۔

گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ثاقب نور سرکاری ملازمت کے بعد باربی کیو کا اسٹال بھی لگاتے تھے، جہاں فاطمہ زہرا اور ان کی بڑی بہن دعا زہرا والد کا ہاتھ بٹاتیں۔ فاطمہ مرغی صاف کرنے، مصالحہ لگانے اور اسٹال کی تیاری میں حصہ لیتی تھیں۔

سرگودھا میں خواتین کے لیے کھیلوں کی سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں، اس لیے والد خود بیٹیوں کی ورزش کراتے، خوراک کا خیال رکھتے اور روزانہ انہیں سکول اور باکسنگ کلب لے جانے اور واپس لانے کی ذمہ داری بھی نبھاتے رہے۔

ابتدائی دنوں میں خاندان کو معاشرتی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں نے لڑکیوں کے باکسنگ کھیلنے پر اعتراضات کیے، مگر والد نے ہمت نہیں ہاری اور ہر مشکل میں اپنی بیٹیوں کا ساتھ دیا۔

بعد ازاں بین الاقوامی باکسر راحیل عدنان نے سرگودھا میں خواتین کے لیے باکسنگ کلب قائم کیا تو فاطمہ اور ان کی بہن نے باقاعدہ تربیت شروع کی۔ اس وقت کلب میں بنیادی سہولیات بھی موجود نہیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 20 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

کوچ راحیل عدنان نے اپنی تنخواہ سے پیسے بچا کر مسترد شدہ مگر قابلِ استعمال باکسنگ دستانے اور دیگر سامان خریدا، جبکہ کھلاڑی مختلف مقامات پر مشق کرنے پر مجبور تھے۔

فاطمہ زہرا نے 2018 میں اپنے کیریئر کا پہلا مقابلہ ہارا، لیکن اس شکست کو اپنی کمزوری نہیں بننے دیا۔ ان کے والد کے مطابق لاہور سے واپسی پر فاطمہ نے عزم کیا تھا کہ وہ ایک دن سونے کا تمغہ ضرور جیتیں گی، اور پھر مسلسل محنت کے بعد قومی سطح پر ایک کے بعد ایک کامیابیاں سمیٹتی چلی گئیں۔

فاطمہ زہرا، جو باکسنگ حلقوں میں ہنی باکسر اور جنونی باکسر کے نام سے بھی پہچانی جاتی ہیں، متعدد قومی اعزازات اپنے نام کر چکی ہیں اور پاکستان آرمی کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ فاطمہ زہرا کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر باصلاحیت کھلاڑیوں کو مناسب سہولیات، تربیت اور سرپرستی میسر آئے تو وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام مزید روشن کر سکتے ہیں۔

موضوعات : #faimazehrabarbqSargodhastall
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب حکومت کی سرگودھا میں ایک ارب روپے کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
تازہ ترین

پنجاب حکومت کی سرگودھا میں ایک ارب روپے کے 8 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

4 ستمبر , 2026
Sandal Express restored after 8 years; rail link between Sargodha and Multan re-established.
تازہ ترین

8 سال بعد سندل ایکسپریس بحال، سرگودھا اور ملتان کے درمیان ریلوے رابطہ بحال

24 اگست , 2026
Take care of your children, this society is no longer safe.
تازہ ترین

اپنے بچوں کا خیال رکھنا ،یہ معاشرہ اب محفوظ نہیں

25 جون , 2026
اگلی خبر
OGDCL signs agreement with Canadian company to boost crude oil production from its fields.

او جی ڈی سی ایل کا خام تیل کے شعبوں پیداوار بڑھانے کیلئے کینیڈا کی کمپنی سے معاہدہ

یہ بھی پڑھیں

اپوزیشن لیڈرز کو پارٹی فیصلوں پر اعتمادمیں لیا،بیرسٹر گوہر

اپوزیشن لیڈرز کو پارٹی فیصلوں پر اعتمادمیں لیا،بیرسٹر گوہر

25 ستمبر , 2026
لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نواف سلام

لبنان کی خودمختاری پر کوئی سودے بازی نہیں کی جاسکتی، وزیراعظم نواف سلام

25 ستمبر , 2026
اسحاق ڈار کی نیویارک میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات

اسحاق ڈار کی نیویارک میں الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات

25 ستمبر , 2026
سپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ ہونے کا افغان دعویٰ مسترد

سپن بولدک کے قریب پاکستانی چیک پوسٹ تباہ ہونے کا افغان دعویٰ مسترد

25 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 33 دہشتگرد ہلاک

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔