لاہور(پاک ترک نیوز )اچھرہ میں نجی ٹیوشن سینٹر میں 10 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردی گئی، بچی کی لاش واش روم سے ملی۔
بچی کی لاش ملنے کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور شواہد جمع کیے۔لاہور پولیس کے مطابق بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔
بچی نعیمہ بی بی گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی تھی، نجی ٹیوشن سینٹر کے واش روم میں بچی کی لاش پائی گئی۔
پولیس کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردی گئی، معاملے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔












