لاہور (پاک ترک نیوز)
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کا شیڈول اگلے ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کیلئے وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ۔
آئی سی سی نے بھارت اورسری لنکا میں ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کیلئے وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026کا آغاز 7فروری سے ہوگا جبکہ فائنل معرکہ 8مارچ کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے ہفتے متوقع ہے تاہم ٹورنامنٹ کے آغاز میں صرف 3ماہ کا وقت باقی ہے۔
ورلڈ کپ 2026میں شرکت کرنیوالی ٹیمیں شیڈول کی منتظر ہیں ۔ ابھی تک آئی سی سی نے ٹکٹنگ کی معلومات بھی جاری نہیں کی ہیں ۔
آئی سی سی نے بھارت سے احمد آباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کو شارٹ لسٹ کیا ہے ۔ سری لنکا کے وینیوز میں کولمبو اور کینیڈی دو مقامات ہیں۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2025کا فارمیٹ گزشتہ کی طرح ہی رکھ گیا ہے ۔20ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ ایک بارے کھیلے گی ۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی جہاں انہیں چار کے دو گروپس میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد ہر سپر ایٹ گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیم فائنل میں مدمقابل ہوگی۔
یاد رہے کہ بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق پاکستان اپنے تمام کھیل سری لنکا میں کھیلے گا۔ اگر پاکستان فائنل میں جگہ بناتا ہے تو فائنل سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔












