منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سپریم کورٹ کابانی پی ٹی آئی کو آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

2 مہینے پہلے
A A
Supreme Court orders the transfer of the PTI founder to Shifa International Hospital today.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کے لیے آج ہی شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت کے موقع پر بھی بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں ہی رکھا جائے اور علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ اسپتال کے باہر امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ہفتے میں ایک دن ملاقات کی اجازت دینے کا بھی حکم دیا گیا۔

سماعت کے دوران جسٹس شاہد وحید نے سوال اٹھایا کہ بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ نجی اسپتال کے اخراجات کون برداشت کرے گا اور علاج کی رپورٹس پبلک نہ ہونے کی ضمانت کون دے گا؟

جسٹس شاہد وحید نے یہ بھی استفسار کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے کس بہن کی ملاقات ہونی چاہیے۔

عدالت میں سلمان اکرم راجہ اور شاہد خٹک نے یقین دہانی کرائی کہ اسپتال کے باہر سیاسی سرگرمی نہیں کی جائے گی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف میڈیکل رپورٹس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرے گی، میڈیکل رپورٹ ڈاکٹرز اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی کا معاملہ ہے۔

وکیل عزیر بھنڈاری نے عدالت کو بتایا کہ عظمیٰ خان ڈاکٹر ہیں، اس لیے ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس نعیم افغان نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

جسٹس شاہد وحید نے ملاقاتوں کے معاملے پر اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے بہنوں کی ملاقات کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا بنیادی حق ہے۔ ریاست کا کام نہیں کہ وہ قانون کی خلاف ورزی کرے۔

جسٹس شاہد وحید نے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل کیوں نہیں ہو رہا؟ ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو ملاقات نہیں ہوگی۔

اس پر جسٹس شاہد وحید نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا، "اگر وہ قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو آپ بھی کریں گے؟”

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا میڈیکل ریکارڈ، تین سال کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کا ریکارڈ اور بچوں سے بات کرانے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

وکیل عزیر بھنڈاری نے کہا کہ میڈیکل ریکارڈ عدالت میں پیش ہونے سے خفیہ نہیں رہے گا، اس لیے اس معاملے پر بھی تحفظات ہیں۔

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے علاج، میڈیکل رپورٹس، اہلخانہ سے ملاقاتوں اور اسپتال منتقلی سے متعلق تمام امور پر واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے علاج کے عمل کو سیاسی سرگرمیوں سے الگ رکھنے پر زور دیا۔

موضوعات : #imrankhanfounderptipti
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی
پاکستان

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
Prime Minister offers talks to PTI if it ends march and sit-in
تازہ ترین

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کومارچ اوردھرنا ختم کرنے کی صورت میں مذاکرات کی پیشکش

6 اکتوبر , 2026
On the day of meeting with PTI founder, PTI sent a list of 6 names to Adiala Jail authorities
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، تحریک انصاف نے 6 ناموں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی

6 اکتوبر , 2026
PTI's long march reaches Kohat, now T20 match will be held, Sohail Afridi
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کوہاٹ پہنچ گیا ،اب ٹی ٹوئنٹی میچ ہو گا،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی
اہم ترین 2

تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی

5 اکتوبر , 2026
The long march will continue; it will not stop. Sohail Afridi holds the command Salman Akram Raja.
تازہ ترین

لانگ مارچ جاری رہے گا، رکے گا نہیں، کمان سہیل آفریدی کے پاس ہے: سلمان اکرم راجہ

5 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Funds for 40 district councils in Punjab frozen; 286 development projects affected.

پنجاب کی 40 ضلعی کونسلز کے فنڈز منجمد، 286 ترقیاتی منصوبے متاثر

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔