پیر , 5 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی

26 منٹس پہلے
A A
تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی
Share on Facebookwhatsapp

کرک(پاک ترک نیوز ) تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کرک سے روانگی کے موقع پر جیل چوک میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرک کے غیور عوام اور پورے ساؤتھ ریجن کی جانب سے استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عوام کے علم میں ہونا چاہیے کہ خیبرپختونخوا پر جو دہشت گردی مسلط کی گئی، وہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی گئی۔ ایک بار پھر پختونوں کا خون بہہ رہا ہے، لوگ بے گھر اور کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملٹری آپریشنز اور ڈرون حملے ہو رہے ہیں، بے گناہ عوام، پولیس اہلکار اور فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ناسمجھی ہے تو وہ یہ ناسمجھی بار بار کریں گے، اور اگر ملک سے محبت ناسمجھی ہے تو وہ بھی یہ ناسمجھی بار بار کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک تقسیم ہو رہا ہے۔ ان کے بقول خیبرپختونخوا حکومت کو بھی غلط پالیسی کا حصہ بننے پر مجبور کیا جا رہا تھا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ عمران خان کے کھلاڑی ہیں اور طاقتوروں کو ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ کہہ چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط ایک مائنڈ سیٹ خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے اور غلط پالیسی پر دوسری غلط پالیسی مسلط کرکے صوبے کو الگ کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلہ سازوں نے ملک پر ایسی پارٹی مسلط کی ہے جس کی وزیراعلیٰ کہتی ہیں کہ انہیں بھارت سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ باقی تین صوبوں سے خطرہ ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک وہ اور ان کی نسلیں زندہ ہیں، ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ پورے پاکستان کا ایک ہی لیڈر ہے جس کا نام عمران احمد خان نیازی ہے۔ ان کے مطابق عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں اور 90 فیصد لوگ انہیں چاہتے ہیں۔ عمران خان ہی ملک کو دلدل سے نکال سکتے اور اداروں کی عزت و وقار بحال کرا سکتے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ شہید ہونے والے فوجی جوان ملک اور قوم کے لیے قربانیاں دیتے ہیں اور وہ ہمارے وجود کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پورے ملک میں موجودہ سسٹم کے خلاف نفرت دیکھ رہے ہیں اور خیبر سے کراچی تک ہر شخص اسلام آباد جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو ان کے جمہوری مطالبات ماننا ہوں گے اور پاکستان میں وہی پالیسی بنے گی جو عوام کے حق میں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہر ایسی پالیسی کے خلاف ہیں جو عوام کے مفاد میں نہ ہو۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان دلیری سے جیل کاٹ رہے ہیں، اگر انہیں اقتدار کی لالچ ہوتی تو ایک دستخط کرکے باہر آجاتے، لیکن وہ نہیں جھکے۔ حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے ساتھ لڑنی ہے اور عمران خان و ان کا خاندان عوام اور ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔

انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد عدالتیں ’چٹ‘ کا انتظار کرتی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں سے کہا کہ عمران خان ان کا انتظار کر رہے ہیں اور فیصلہ عوام نے کرنا ہے کہ غلامی قبول کرنی ہے یا حقیقی آزادی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کونے کونے سے صوابی پہنچیں، جہاں آگے کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔

موضوعات : karklong marchptisohail afridi
ShareSend

متعلقہ خبریں

The long march will continue; it will not stop. Sohail Afridi holds the command Salman Akram Raja.
تازہ ترین

لانگ مارچ جاری رہے گا، رکے گا نہیں، کمان سہیل آفریدی کے پاس ہے: سلمان اکرم راجہ

5 اکتوبر , 2026
Khyber Pakhtunkhwa is in the grip of terrorism, yet the Chief Minister is perched atop a container Uzma Bukhari.
تازہ ترین

خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد میں، وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھا ہوا ہے: عظمیٰ بخاری

5 اکتوبر , 2026
The PTI's long march, led by Sohail Afridi, has reached Karak.
تازہ ترین

سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا

5 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی مذاکراتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئی، لانگ مارچ کی منسوخی حکومتی یقین دہانیوں سے مشروط
پاکستان

پی ٹی آئی مذاکراتی ڈرافٹ منظر عام پر لے آئی، لانگ مارچ کی منسوخی حکومتی یقین دہانیوں سے مشروط

4 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، آخری مرحلے کے لائحہ عمل میں تبدیلی
پاکستان

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، آخری مرحلے کے لائحہ عمل میں تبدیلی

4 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی
اہم ترین 2

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ،رہنماؤں میں تلخ کلامی

3 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
نوبیل انعام برائے طب کا اعلان

نوبیل انعام برائے طب کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس، آج رات اہم فیصلوں کا امکان

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس، آج رات اہم فیصلوں کا امکان

5 اکتوبر , 2026
نوبیل انعام برائے طب کا اعلان

نوبیل انعام برائے طب کا اعلان

5 اکتوبر , 2026
تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی

تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک سے چل پڑا،حکومت کو ہمارے مطالبات ماننا پڑینگے ،سہیل آفریدی

5 اکتوبر , 2026
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہو گا؟ڈرافٹ شیڈول تیار

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کب ہو گا؟ڈرافٹ شیڈول تیار

5 اکتوبر , 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرنے کی تجویز زیر غور

قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرنے کی تجویز زیر غور

5 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔