کراچی ( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےپٹرول ،ڈیزل پر سبسڈی موبائل ایپ کے ذریعے ملے گی ۔
موٹر سائیکل سوارو کی سبسڈی کیلئے ایپ بنے گی ،پندرہ روز میں رقم اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے گی۔
،پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا موٹر سائیکل سوار پٹرول پمپوں سے مقررہ نرخوں پر پٹرول خریدیں گے ، بائیک والوں کو بیس لٹر پر سبڈی ملے گی ، ہر ماہ دو ہزار روپے ملیں گے ،کاشتکاروں کو بھی ڈیزل پر سو روپے لٹر سبسڈی دی جائے گی ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے موٹر سائیکل کی ٹرانسفر فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،شہریوں کو موٹر سائیکل اپنے نام ٹرانسفر کرانے کا بھی مشورہ دیدیا۔












