کراچی (پاک ترک نیوز )ملک میں کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 1600 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 39 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 402 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 4165 ڈالر کا ہوگیا۔











