بدھ , 21 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

15 منٹس پہلے
A A
ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کی قیمتوں سے متعلق غیر معمولی حالات سے گزر رہی ہے، پیٹرول کی طرح ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی شفافیت لائی جائے گی۔

وزیر پیٹرولیم کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی یومیہ کھپت ساڑھے چھ سے سات ہزار ٹن ہے، جس میں سے دو سے ڈھائی ہزار ٹن مقامی سطح پر پیدا ہوتی ہے، جبکہ باقی ضروریات درآمدات کے ذریعے پوری کی جاتی ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو کے درمیان ہونی چاہیے۔ زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی تیاری مکمل ہے، جبکہ حکومت ایل پی جی درآمد کرکے نظام میں شامل کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو سے تین روز میں ایل پی جی کی قیمتوں میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مارکیٹ اور ایل پی جی کی مقامی قیمت میں تقریباً 30 ارب روپے کا فرق ہے۔ چند افراد نے عدالتی حکمِ امتناع حاصل کر رکھے ہیں، جس کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ زیرِ التوا مقدمات میں حکمِ امتناع ختم کرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایل پی جی فراہم کرنے والوں کو ستمبر تک مناسب قیمتیں برقرار رکھنے کی تنبیہ کی تھی اور اب بھی اپیل ہے کہ عوام کو جائز نرخوں پر ایل پی جی فراہم کی جائے۔

قطر سے گیس کی فراہمی کے حوالے سے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ پاکستان کو پہلے روزانہ ایک ارب مکعب فٹ گیس فراہم کی جاتی تھی۔ آبنائے ہرمز کی صورتِ حال کے باوجود قطر نے پاکستان کو 30 ڈالر کے بجائے 12 سے 13 ڈالر کی قیمت پر گیس فراہم کی ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ حکومت نے سردیوں میں عوام کو گیس فراہم کرنے کے لیے نومبر سے فروری تک کی حکمتِ عملی تیار کر لی ہے۔ کوشش کی جائے گی کہ کھانا پکانے کے لیے صبح، دوپہر اور شام تینوں اوقات میں گیس دستیاب ہو۔ انہوں نے بتایا کہ ایندھن پر سبسڈی کے لیے بجٹ مختص ہے اور اس میں ابھی کافی گنجائش موجود ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ توانائی کی قیمتوں سے متعلق غیر معمولی حالات میں حکومت مستقل حل کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور امید ہے کہ متعلقہ حکام کی کاوشیں کامیاب ہوں گی۔

موضوعات : aliprevaizlpglpgpriceprice
ShareSend

متعلقہ خبریں

Major hike in LPG prices ahead of winter; reaches up to Rs 550 per kg in Karachi.
تازہ ترین

سردیوں سے پہلے ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، کراچی میں فی کلو 550 روپے تک پہنچ گئی

21 اکتوبر , 2026
ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
تازہ ترین

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

17 اکتوبر , 2026
Announcement of a reduction in the price of petrol by 3 rupees and 93 paisas per litre.
تازہ ترین

پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان

17 اکتوبر , 2026
Slight reduction in petroleum product prices; petrol becomes cheaper by Rs 2.71.
تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پٹرول 2 روپے 71 پیسے سستا

14 اکتوبر , 2026
پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان
پاکستان

پیٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان

8 اکتوبر , 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

7 اکتوبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

ایل پی جی کی قیمت 400 سے 425 روپے فی کلو ہونی چاہیے، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

21 اکتوبر , 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

21 اکتوبر , 2026
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

21 اکتوبر , 2026
محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

21 اکتوبر , 2026
سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

سعودی قومی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

21 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔