بدھ , 9 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو گولی پہلے، سوال بعد میں: ڈنمارک کی وارننگ

8 مہینے پہلے
A A
گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو گولی پہلے، سوال بعد میں: ڈنمارک کی وارننگ
Share on Facebookwhatsapp

کوپن ہیگن (پاک ترک نیوز)ڈنمارک نے امریکا کو سخت اور غیر معمولی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گرین لینڈ پر کسی بھی قسم کا فوجی حملہ کیا گیا تو ڈینش فوج بغیر کسی حکم کا انتظار کیے فوراً فائر کھول دے گی۔
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے گرین لینڈ کے مستقبل اور ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق سخت بیانات عالمی سطح پر تشویش پیدا کر رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے وزیر دفاع نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خودمختار علاقہ ہے اور اس کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی غیر ملکی طاقت نے گرین لینڈ کی سرزمین کی خلاف ورزی کی تو فوج کو فوری جوابی کارروائی کا اختیار حاصل ہے، اور اس کے لیے کسی سیاسی یا عسکری قیادت کے احکامات کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔
ڈنمارک کی وزارت دفاع کے مطابق یہ اختیار 1952 کے ایک خفیہ عسکری حکم کے تحت دیا گیا ہے، جو سرد جنگ کے دوران تیار کیا گیا تھا۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر دشمن حملہ کرے تو فوجی یونٹس اعلانِ جنگ یا مرکزی احکامات کے بغیر ہی لڑائی شروع کر سکتے ہیں۔
یہ حکم 1940 میں نازی جرمنی کے اچانک حملے کے تلخ تجربے کے بعد نافذ کیا گیا تھا، جب مواصلاتی نظام تباہ ہونے کے باعث فوج کو واضح ہدایات نہیں مل سکی تھیں۔ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے بھی امریکا کے ممکنہ عزائم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا نے کسی دوسرے نیٹو ملک پر حملہ کیا تو نیٹو اتحاد کی بنیادیں ہل جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ صرف گرین لینڈ کے عوام اور ڈنمارک کو کرنے کا حق حاصل ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ امریکا گرین لینڈ پر قبضے کے لیے فوجی آپشن پر بھی غور کر سکتا ہے، جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ڈنمارک سے مذاکرات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
صورتحال نے یورپ اور امریکا کے تعلقات میں ایک نیا اور خطرناک تناؤ پیدا کر دیا ہے، جس کے عالمی اثرات بعید از قیاس نہیں۔

موضوعات : denmarkDonald TrumpGreenland
ShareSend

متعلقہ خبریں

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا
اہم ترین

ایران جنگ پر اختلافات کی خبریں، ٹرمپ نے عسکری قیادت سے متعلق دعوؤں کو جھوٹا قرار دیدیا

24 فروری , 2026
ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان
اہم ترین 2

ٹرمپ کا ایران کو 10 سے 15 دن کا الٹی میٹم، منہ توڑ جواب دیں گے، تہران کا دوٹوک اعلان

20 فروری , 2026
طیارہ بردار جہاز نہیں، اسے ڈبونے کی قوت اصل طاقت ہے: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت پیغام
اہم ترین 3

طیارہ بردار جہاز نہیں، اسے ڈبونے کی قوت اصل طاقت ہے: آیت اللہ خامنہ ای کا سخت پیغام

18 فروری , 2026
ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ
اہم ترین 2

ایران کے خلاف امریکی کارروائی چند ہفتوں میں متوقع، ٹرمپ کے قریبی سینیٹر کا سخت انتباہ

17 فروری , 2026
ایران۔امریکا جوہری مذاکرات: ٹرمپ کا بالواسطہ شمولیت کا اعلان، ناکامی پرجنگ کا عندیہ
اہم ترین

ایران۔امریکا جوہری مذاکرات: ٹرمپ کا بالواسطہ شمولیت کا اعلان، ناکامی پرجنگ کا عندیہ

17 فروری , 2026
اگلی خبر
پی ایس ایل تاریخ کی سب سے مہنگی فرنچائز خریدنے والے حمزہ مجید کون؟

پی ایس ایل تاریخ کی سب سے مہنگی فرنچائز خریدنے والے حمزہ مجید کون؟

یہ بھی پڑھیں

Prime Minister's 'Apna Ghar' Scheme Loans worth Rs 45.43 billion disbursed to 8,739 individuals.

وزیراعظم اپنا گھر اسکیم، 8 ہزار 739 افراد کو 45 ارب 43 کروڑ روپے کے قرضے جاری

9 ستمبر , 2026
Pakistanis remitted $3.7 billion to the country in August; remittances saw a 16.5% increase.

اگست میں پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیج دیے، ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ

9 ستمبر , 2026
Punjab government plans to introduce electric buses in every tehsil; target set to operate 3,000 buses across the province.

پنجاب حکومت کا ہر تحصیل میں الیکٹروبس، پنجاب میں 3 ہزار بسیں چلانے کا ہدف

9 ستمبر , 2026
Sindh Local Government Amendment Bill 2026 likely to be presented in Sindh Assembly today

سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2026 آج سندھ اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

9 ستمبر , 2026
Joint meeting of PTI political and core committees, concern expressed over PTI founder's health

پی ٹی آئی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر اظہار تشویش

9 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔