ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے، جہاں مصری صدر عبدالفتاح السیسی معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔مصری ایوانِ صدر کے مطابق سعودی ولی عہد اور مصری صدر کے درمیان ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی رافیل گروسی سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت ہوگی۔دونوں رہنما خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔












