میکسیکو ( پاک ترک نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ،سوئٹزر لینڈ نے کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔۔میچ کے مقررہ 90 منٹ اور اضافی وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔
سوئٹزر لینڈ نے کولمبیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی سوئٹرز لینڈ نے 72 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔کولمبیا کا عالمی کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا۔
ارجنٹینا نے مصر سے فتح چھین لی، تین دو سے میچ اپنے نام کر لیا، میچ کے 15ویں منٹ میں یاسر ابراہیم نے گول کرکے مصر کو برتری دلا دی۔
یہ بھی پڑھیں: میسی کے نام ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ
21ویں منٹ میں میسی نے پنالٹی کک مس کر دی،، 67ویں مںٹ میں مصطفی نے گول کرکے مصر کی برتری مستحکم کر دی، ارجنٹینا کا زبردست کم بیک، 79ویں منٹ میں ارجنٹینا کے کرسٹائن نے گول کر دیا۔
محض چار منٹ بعد میسی نے گول کرکے مصر کی برتری ختم کر دی، اضافی وقت کے تیسرے منٹ میں انزو کا گول ارجنٹینا کو کوارٹرفائنل میں لے گیا۔












