ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

برطانوی وزیراعظم کیخلاف بغاوت ،کیئر اسٹارمر کا اقتدار خطرے میں

3 ہفتے پہلے
A A
Rebellion against British Prime Minister, Keir Starmer's power in danger
Share on Facebookwhatsapp

لندن ( پاک ترک نیوز) برطانیہ کی سیاست میں بڑا دھماکہ، حکمراں لیبر پارٹی کے اندر بغاوت کھل کر سامنے آگئی۔۔۔ وزیرِ صحت نے بھی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔۔۔ پارٹی کے اندر اختلافات، بلدیاتی انتخابات میں شکست اور بڑھتی عوامی ناراضی نے برطانوی وزیراعظم کی کرسی ہلا دی ۔ سوال یہ ہے کہ کیا کیئر اسٹارمر اپنی ہی جماعت کے دباؤ کا مقابلہ کر پائیں گے یا برطانیہ ایک نئے سیاسی بحران کی طرف بڑھ رہا ہے؟
برطانیہ میں حکمراں جماعت لیبر پارٹی اس وقت شدید اندرونی بحران کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔۔۔ وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ کا استعفیٰ صرف ایک وزارت چھوڑنے کا معاملہ نہیں بلکہ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت کے خلاف کھلا سیاسی اعلان سمجھا جا رہا ہے۔
ویس اسٹریٹنگ نے اپنے استعفے میں واضح طور پر کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی کی ناکامی کی بڑی وجہ وزیراعظم کی غیر مقبول قیادت ہے۔۔۔ ان کا یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پارٹی کے اندر اب صرف پالیسی اختلافات نہیں بلکہ قیادت پر اعتماد کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔
برطانوی سیاست میں کسی اہم وزیر کا اپنی ہی حکومت کے سربراہ پر براہ راست عدم اعتماد ظاہر کرنا غیرمعمولی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔۔۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب لیبر پارٹی عام انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے کے باوجود عوامی دباؤ، معاشی مسائل اور سیاسی توقعات کا سامنا کر رہی ہے۔
اسی بحران کے دوران لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جوش سیمسنز کا اپنی نشست چھوڑنے کا اعلان بھی انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے۔۔۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ قدم دراصل گریٹر مانچسٹر کے مقبول میئر اینڈی برنہام کو دوبارہ قومی سیاست میں لانے کی کوشش ہے تاکہ وہ مستقبل میں پارٹی قیادت کیلئے مضبوط امیدوار بن سکیں۔
پارٹی کے اندر بڑھتی بے چینی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک چار جونیئر وزرا استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ اسی سے زائد لیبر ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے استعفیٰ یا اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔


تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بحران صرف شخصیات کا نہیں بلکہ حکمت عملی کا بھی ہے۔ لیبر پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد عوام کو فوری معاشی ریلیف دینے میں ناکام دکھائی دی۔ مہنگائی، ٹیکس، صحت کے نظام اور عوامی خدمات سے متعلق وعدے توقعات کے مطابق پورے نہیں ہو سکے، جس کے باعث پارٹی کی مقبولیت متاثر ہوئی۔
دوسری طرف وزیراعظم کیئر اسٹارمر فوری طور پر پسپائی اختیار کرتے دکھائی نہیں دیتے۔۔۔ ان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم مستعفی نہیں ہو رہے اور ان کی توجہ حکومت چلانے پر مرکوز ہے۔۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسٹارمر کو اب بھی کابینہ کے بعض اہم وزرا اور تقریباً سو ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔
لیکن سیاسی حقیقت یہ ہے کہ جب کسی حکمراں جماعت میں قیادت پر سوالات کھل کر سامنے آنے لگیں تو بحران صرف پارلیمنٹ تک محدود نہیں رہتا بلکہ حکومت کی ساکھ اور پالیسی سازی بھی متاثر ہونے لگتی ہے۔


سیاسی مبصرین کے مطابق اگر پارٹی کے اندر اختلافات مزید بڑھے تو لیبر پارٹی کو دو بڑے خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔۔۔ ایک، قبل از وقت قیادت کی تبدیلی۔۔۔ دوسرا، عوامی اعتماد میں مزید کمی، جس کا فائدہ اپوزیشن جماعتیں اٹھا سکتی ہیں۔
برطانیہ کی سیاست میں اس وقت سب سے اہم سوال یہی ہے کہ آیا کیئر اسٹارمر اپنی جماعت کو متحد رکھ پائیں گے یا لیبر پارٹی اندرونی تقسیم کا شکار ہو کر ایک نئے سیاسی بحران میں داخل ہو جائے گی۔
لیبر پارٹی کے اندر اٹھنے والی بغاوت نے برطانوی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔۔۔ ایک طرف وزیراعظم کیئر اسٹارمر اپنی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں تو دوسری جانب پارٹی کے اندر متبادل قیادت کی باتیں زور پکڑ رہی ہیں۔۔۔ آنے والے دن صرف لیبر پارٹی ہی نہیں بلکہ برطانیہ کی سیاسی سمت کیلئے بھی فیصلہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

موضوعات : #starmerkairbritishlondon
ShareSend

متعلقہ خبریں

High-income immigrants in Britain may be forced to leave the country, new report reveals
تازہ ترین

برطانیہ،زائد آمدن والے تارکین وطن ملک چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں ،نئی رپورٹ میں انکشاف

26 مئی , 2026
Split in the Labour Party, British Prime Minister expected to resign today
تازہ ترین

لیبر پارٹی میں پھوٹ،برطانوی وزیراعظم کا آج استعفیٰ متوقع

12 مئی , 2026
British local elections Keir Starmer's Labour Party suffers major blow
تازہ ترین

برطانوی بلدیاتی الیکشن ،کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا

8 مئی , 2026
لندن میں چاقو سے حملہ ،2یہودی زخمی
اہم ترین 3

لندن میں چاقو سے حملہ ،2یہودی زخمی

29 اپریل , 2026
A conference of more than 30 countries to open the Strait of Hormuz will begin in London today.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے 30سے زائد ملکوں کی کانفرنس آج لندن میں شروع ہو گی

23 اپریل , 2026
British government pressured to return to the European Union
تازہ ترین

برطانوی حکومت پریورپی یونین میں واپسی کا دباؤ

21 اپریل , 2026
اگلی خبر
پنکی کا کیس ٹیسٹ کیس ہے ،منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،کراچی پولیس چیف

پنکی کا کیس ٹیسٹ کیس ہے ،منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،کراچی پولیس چیف

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔