لندن ( پاک ترک نیوز) برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی لیبر پارٹی کو بڑا دھچکا لگ گیا ،ریفارم یو کے نے شمالی انگلینڈ سمیت کئی اہم علاقوں میں کامیابی حاصل کر لی، ۔ ہارٹل پول میں ریفارم یو کے نے تمام 12 نشستیں جیت لیں۔ ہالٹن میں 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ ویگن میں لیبر پارٹی کو 20 نشستوں کا نقصان ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کے کئی مضبوط گڑھ بھی ریفارم یو کے کے قبضے میں چلے گئے جس کے بعد وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی قیادت پر سوالات مزید بڑھ گئے ۔
سیاسی رہنما جوناتھن بریش نے بھی کیئر اسٹارمر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔دوسری جانب اسٹاک پورٹ کونسل پر لبرل ڈیموکریٹس نے اپنا کنٹرول برقرار رکھا ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ان نتائج کے بعد ریفارم یو کے برطانیہ کی سیاست میں ایک بڑی اور مؤثر سیاسی طاقت بن کر ابھر رہی ہے۔











