لندن ( پاک ترک نیوز) آبنائے ہرمز دوبارہ کھلوانے کے لیے آج سے لندن میں 30 سے زائد ممالک کی دو روزہ کانفرنس آج شروع ہو رہی ہے ۔
برطانیہ اور فرانس اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق کانفرنس میں فوجی منصوبہ ساز اپنے ممالک کی صلاحیتوں، کمانڈ اور کنٹرول کے ڈھانچے کے ساتھ ساتھ ملٹری فورسز کی خطے میں تعیناتی پر بھی بات کریں گے۔
برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی منصوبے کو پائیدار جنگ بندی معاہدے کے بعد آگے بڑھایا جائے گا۔












