لاہور ( پاک ترک نیوز) پنجاب کا بجٹ کل پیش ہو گا، محکمہ خزانہ نے محکمہ قانون کو پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس کل بلانے کا مراسلہ لکھ دیا ،محکمہ قانون گورنر پنجاب کو اسمبلی بجٹ اجلاس بلانے کا لکھے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس کل طلب کر لیا ،اجلاس میں صوبائی بجٹ کی منظوری دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگانے کی تجویز شامل نہیں ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں وفاق کے برابر اضافہ کرنے کی تجویز بھی بجٹ کا حصہ ہے۔












