واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر امریکا ،ایران معاہدے پر سیخ پا ہو گئے۔کہتے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا، ہم اس معاہدے میں پارٹی نہیں ہیں، یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بن گویر نے کہا ہم حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔ اسرائیلی فوج کے زیرِ قبضہ زمین کے ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔












