اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج ختم ہو رہی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اب تک 68 لاکھ سے زائد شہری اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کرا چکے ہیں۔ایف بی آر نے مالی سال 2025-2026 کے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 30 ستمبر کے بجائے 15 اکتوبر مقرر کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز کی تیاریاں شروع، قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
دوسری جانب تاجروں، صنعت کاروں کی تنظیموں اور ٹیکس بارز نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت ختم ہونے کے باعث شہریوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ آخری وقت کا انتظار کیے بغیر اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔












