لاہور( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی ہے جس میں عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے درمیان صوبائی اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی سے فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ،باہمی ملاقات میں جیل اصلاحات کیلئے قانون سازی کے امور پر گفتگو کئی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو قانون سازی میں شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔
سپیکرملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغام امن کمیٹی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے شاندار پالیسی پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اپنا کھیت،اپنا روزگار سکیم کے اجراء پر بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا اثاثوں کا حساب رکھنے کیلئے ایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کی قرعہ اندازی پر مبارکباد دی ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کو پوری ٹیم کی کامیابی قراردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاپنجاب میں عوام کیلئے ہر روز نت نئے پراجیکٹ لارہے ہیں۔ کومت کی نظر اب پسماندہ علاقوں پر ہے جہاں سڑکوں پر الیکٹرک بسیں اور زراعت میں جدید مشینری لارہے ہیں۔ اپناکھیت، اپنا روزگار سکیم سے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روزگار ملا ہے۔












