جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پنجاب کے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری، 2820 نئی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی

37 منٹس پہلے
A A
Approval granted to establish Parks and Horticulture Authorities in every district of Punjab; 2,820 new positions to be filled.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور ( پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو سرسبز و شاداب بنانے اور ہر شہر، قصبے اور گاؤں کو پھولوں سے سجانے کے لیے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ پہلے مرحلے میں 11 مزید اضلاع میں نئی اتھارٹیز قائم کر دی گئی ہیں، جبکہ مزید 20 اضلاع میں ان کے قیام کے لیے جنوری 2027 کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے بھر میں شجرکاری، پارکوں کی بحالی اور موسمی پھولدار پودے لگانے کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز کے لیے 2820 تکنیکی آسامیوں پر بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔ ہر ضلع میں منیجنگ ڈائریکٹر، ڈائریکٹرز اور تکنیکی عملہ تعینات کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ موسم کے مطابق پھولدار پودے لگانے کے لیے ماہانہ منصوبہ بندی کی جائے اور ہر تحصیل، شہر اور گاؤں کی سطح پر مرحلہ وار شجرکاری کی جائے۔ دوسرے مرحلے میں پنجاب کی ہر تحصیل میں بھی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ضلع میں اتھارٹی کے زیر انتظام اپنی نرسری قائم کی جائے گی، جہاں کم قیمت پر پودے دستیاب ہوں گے۔ ان نرسریوں میں شجرکاری اور موسمی پھولوں کے لیے پودے تیار کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہر خالی جگہ پر درخت اور پھولدار پودے لگانے کی ہدایت بھی کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں سی کیٹیگری کے تمام پارک بحال کر دیے گئے ہیں۔ ہر اتھارٹی کو شہری علاقوں کی خوبصورتی بڑھانے، پارکوں کی بہتری اور سبز پٹیوں کی بحالی کے اہداف دیے گئے ہیں۔ موسم کے مطابق معیاری شجرکاری اور رنگا رنگ پھول لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔حکام کے مطابق خیابانِ جناح میں بوگن ویلیا، عطا بخش روڈ پر بانس اور دیگر سڑکوں پر املتاس کے درخت لگائے گئے ہیں، جبکہ صوبے بھر میں میری گولڈ کے تینوں رنگوں کی اقسام کے پھول اگائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ہر شہر میں یکساں ڈیزائن کے گملے اور پودوں کے برتن رکھنے، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز کے عملے اور گاڑیوں کی یکساں شناخت متعارف کرانے اور فوڈ کورٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے ہر ضلعی اتھارٹی سے وسائل کا منصوبہ طلب کر لیا اور افسران کی کارکردگی جانچنے کے لیے کلیدی کارکردگی پیمانے تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے میں داخلے پر 2 افراد گرفتار

مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ پنجاب کے ہر شہر، قصبے اور گاؤں کو درختوں اور پودوں سے سجا ہوا اور پھولوں سے مہکتا دیکھنا چاہتی ہیں۔ ان کے مطابق شجرکاری ماحول کے ساتھ انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتی ہے، جبکہ درخت لگانا ثواب کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کا ذریعہ بھی ہے۔

موضوعات : cmpunjabmaryamnawazparkis
ShareSend

متعلقہ خبریں

Maryam Nawaz has received the United Nations Scroll of Honour award for the Apni Chhat, Apna Ghar (My Roof, My Home) project.
تازہ ترین

مریم نواز کو ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ منصوبے پر اقوام متحدہ کا اسکرول آف آنر ایوارڈ مل گیا

5 اکتوبر , 2026
No matter where terrorists come from, they remain terrorists Maryam Nawaz.
تازہ ترین

دہشت گرد کہیں سے بھی آئیں، دہشت گرد ہی ہوتے ہیں، مریم نواز

2 اکتوبر , 2026
Chief Minister Maryam Nawaz announces 10-day Basant celebration in Lahore.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ مریم نواز کا لاہور میں 10روز بسنت منانے کا اعلان

30 ستمبر , 2026
Decision to establish stroke centers in every division of Punjab
تازہ ترین

پنجاب کے ہر ڈویژن میں سٹروک سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ

28 ستمبر , 2026
Eliminating violence, hatred, and extremism is essential for lasting peace, says the Chief Minister of Punjab.
تازہ ترین

پائیدار امن کے لیے تشدد، نفرت اور انتہا پسندی کا خاتمہ ناگزیر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

21 ستمبر , 2026
Maryam Nawaz has paid the Punjab government for the expenses of the official aircraft used for her London visit.
تازہ ترین

مریم نواز نے لندن دورے کے سرکاری طیارے کے اخراجات پنجاب حکومت کو ادا کردیئے

17 ستمبر , 2026
اگلی خبر
The world is in the grip of severe climate risk, powerful El Niño is likely to continue until February 2027

دنیا شدید موسمیاتی خطرے کی لپیٹ میں، طاقتور ال نینو فروری 2027 تک جاری رہنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں

Fresh investigation into the Hina Javed murder case begins; high-level committee visits the crime scene.

حنا جاوید قتل کیس کی ازسرِنو تحقیقات شروع، اعلیٰ سطحی کمیٹی کا جائے وقوعہ کا دورہ

9 اکتوبر , 2026
The world is in the grip of severe climate risk, powerful El Niño is likely to continue until February 2027

دنیا شدید موسمیاتی خطرے کی لپیٹ میں، طاقتور ال نینو فروری 2027 تک جاری رہنے کا امکان

9 اکتوبر , 2026
Approval granted to establish Parks and Horticulture Authorities in every district of Punjab; 2,820 new positions to be filled.

پنجاب کے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی قائم کرنے کی منظوری، 2820 نئی آسامیوں پر بھرتیاں ہوں گی

9 اکتوبر , 2026
Two people arrested for entering a US airbase in the UK.

برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے میں داخلے پر 2 افراد گرفتار

9 اکتوبر , 2026
Burj Khalifa's reign ends; Jeddah Tower reaches 118 floors.

برج خلیفہ کا راج ختم ،جدہ ٹاور 118منزلوں پر پہنچ گیا

9 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔