لاہور( پاک ترک نیوز) پنجاب کے 15اضلاع میں نکاسی آب کیلئے بہترین اور جدید ترین272 مشینوں کی فراہمی مکمل ہو گئی ،پنجاب کے41 اضلاع میں واسا کو 696 مشینیں اور آلات فراہمی کا عمل جاری ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیوریج مشینوں کی علامتی چابیاں متعلقہ واسا حکام کے سپرد کیں ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیکورٹی ہٹاکر واسا ورکرز کو پاس بلا لیا اور واسا ورکروں کی خواہش پر گروپ فوٹو بنوایا،مریم نواز نے واسا ورکرز کو دل لگا کر کام کرنے کی تلقین کی ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے واسا ورکرز کےلئے نئی بہترین مشینری کی فراہمی خوش آئند قرار دی ،صوبائی وزیر بلال یٰسین اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بریفنگ دی،بریفنگ میں کہا گیاپہلے مرحلے میں پنجاب کے واساز کو 12 اقسام کی 272 مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کل سے پنجاب میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی
بریفنگ کے مطابق واساز کو لوڈر رکشہ، ٹریکٹر ٹرالی، سیور ونچ مشین، ڈی سیلٹنگ مشین فراہم کر دی گئیں۔سیور جیٹنگ مشین، ڈی واٹرنگ پمپ، واٹر باؤزر، ڈمپ ٹرک، ٹریکٹر اور بیکو ہے مشین شامل ہیں،سیور سیکشن مشین، وہیل ایکس کیویٹر، ٹرک بوم کرین بھی واسا ڈسٹرکٹ میں پہنچ گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہر شہر کے ہر شہری کیلئے آسانی اور سہولت ہمارا عزم ہے۔پنجاب میں واسا نیٹ ورک کو دو سے 41 اضلاع تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ عوام کی آسانی کیلئے موثر سیوریج اور جدید نکاسی آب کے سسٹم کو اپ گریڈ کررہے ہیں۔












