انقرہ ( پاک ترک نیوز) مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ،متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا۔
ترک پولیس نے غیر قانونی مقیم 20 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا ۔ترک امیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 19ہزار574 افغان باشندوں کوگرفتارکیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی ڈی آئی خان کا آپریشن ،دہشت گرد خالد عرف کمانڈر ہلاک
افغانی جریدے ہشت صبح کےمطابق پولینڈ نے متعدد افغان باشندوں سمیت 71غیرقانونی تارکین وطن کوگرفتارکرلیا۔ قانونی کارروائی کےبعد گرفتار افراد کو لتھوانیا کےحوالے کردیاگیا۔
اقوامِ متحدہ کےادارہ برائے پناہ گزین کے مطابق افغانستان میں جاری بحران،غربت اورانسانی حقوق پرپابندیاں لاکھوں شہریوں کی بیرون ملک نقل مکانی کی بڑی وجوہات ہیں۔افغان باشندوں کی حالیہ گرفتاریوں سے ظاہرہوتا ہےکہ دنیاان کی غیرقانونی موجودگی کومزید برداشت کرنےکیلئےتیار نہیں۔












