بدھ , 10 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا اور ایران کے معاہدے کے امکانات روشن

16 گھنٹے پہلے
A A
Prospects for a US-Iran deal brighten
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی برقرار رہنے اور امریکا ،ایران معاہدے کے امکانات روشن ہو گئے ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی معاہدہ جلد ہونے کی نوید سنا دی ،،،جبکہمشرقِ وسطیٰ میں کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے بعد سفارتی محاذ پر غیر معمولی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے ،ایران بھی اس پر دستخط کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں کمی لانے میں کامیاب رہا ،اسرائیلی وزیراعظم کو کہا نئی جنگ نہیں چاہتا، جنگ کی تو نتین یاہو خود کو تنہا پائے گا، ۔۔ فون پر نیتن یاہو سے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب نہ دے۔ اسرائیل نے حملوں سے متعلق امریکا کو اس وقت اطلاع دی جب میزائل ایران کی جانب داغے جاچکے تھے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی کہا ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکا اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ایرانی اس جنگ کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتے، یہ ان کے مفاد میں نہیں، میرا خیال ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آرہے ہیں اور سنجیدہ تجاویز پیش کر رہے ہیں، جن کی ہم یقیناً تصدیق کریں گے۔ اگر ہم اس معاہدے تک پہنچ جاتے ہیں تو یہ امریکی عوام کے لیے ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگا۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا امریکا ،ایران جنگ بندی اور حتمی مسودے پر بات چیت جاری ہے ،حتمی مسودے پر ابھی اتفاق نہیں ہوا، کوششیں جاری ہیں ، سودے اور گفتگو کا تبادلہ پاکستان کے ذریعے کیا گیا، امیر سعید ایروانی نے مزید کہا جنگ بندی کے مسودے میں لبنان سمیت تمام علاقوں کو شامل کیا جائے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیکان نے کہامیدان چھوڑا ہے نہ ہی مذاکرات کی میز،، سفارتکاری اور دفاع، قومی طاقت کے دو اہم بازو ہیں،، اولین ترجیح قومی سلامتی اور عوام کے امن و استحکام کا تحفظ ہے ،ایران کسی بھی قسم کی دھمکی یا دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

دوسری طرف اسرائیل نے کرم ابو سالم اور رفح کراسنگ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے ۔اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں کراسنگ کو لوگوں کی آمدورفت کیلئے کھولا جائے گا، رفح کراسنگ محدود نقل و حرکت کیلئے کھولی جائے گی۔کرم ابو سالم کراسنگ غزہ میں انسانی امداد کیلئے کھولی جائے گی، اسرائیل نے رواں سال مارچ میں دونوں گزر گاہیں بند کر دی تھیں۔

ادھر لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کو مذاکرات کی دعوت دے دی ،کہتے ہیں خطے میں دیرپا استحکام صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ طاقت کا استعمال مستقل امن کی ضمانت نہیں بن سکتا۔اگر دونوں فریق سنجیدگی سے مسائل کا حل چاہتے ہیں تو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ لبنان گفتگو کے لیے تیار ہے اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستے کو ترجیح دیتا ہے۔

موضوعات : #usiranamericadeal
ShareSend

متعلقہ خبریں

US, Iran ceasefire and final draft talks ongoing, Iranian ambassador says
تازہ ترین

امریکا ،ایران جنگ بندی اور حتمی مسودے پر بات چیت جاری ہے،ایرانی سفیر

9 جون , 2026
The blockade of the Strait of Hormuz will remain in full force, Donald Trump
تازہ ترین

آبنائےہرمزکی ناکہ بندی پوری قوت سے برقراررہےگی،ڈونلڈ ٹرمپ

9 جون , 2026
America and Iran attack each other again
تازہ ترین

امریکا ،ایران کے ایک دوسرے پر ایک بار پھر حملے

6 جون , 2026
Donald Trump exposes India's trade duplicity
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا تجارت میں دوغلا پن بے نقاب کر دیا

5 جون , 2026
Trump warns Iran again
تازہ ترین

ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو وارننگ

5 جون , 2026
Israel and Lebanon agree to ceasefire under US mediation
تازہ ترین

امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق

4 جون , 2026
اگلی خبر
Gold has become the new weapon of superpowers

سونا بن گیا سپر پاورز کا نیا ہتھیار

یہ بھی پڑھیں

پاسپورٹ اب گھر کی دہلیز پر ملیں گے

پاسپورٹ اب گھر کی دہلیز پر ملیں گے

9 جون , 2026
مظفر آباد میں شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ

مظفر آباد میں شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ

9 جون , 2026
وزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

9 جون , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،14 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،14 دہشت گرد ہلاک

9 جون , 2026
قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچ غیر تسلی بخش قرار

قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچ غیر تسلی بخش قرار

9 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔