جمعہ , 9 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سونا بن گیا سپر پاورز کا نیا ہتھیار

4 مہینے پہلے
A A
Gold has become the new weapon of superpowers
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) دنیا بھر میں سونے کی ایک نئی دوڑ شروع ہوگئی۔ سپر پاورز خاموشی سے اپنے خزانے بھرنے لگیں، مرکزی بینکوں نے اربوں ڈالر مالیت کا سونا خریدنا شروع کردیا، جبکہ کچھ ممالک اچانک فروخت پر اتر آئے۔ سوال یہ ہے کہ کیا دنیا کسی بڑے مالیاتی طوفان کی طرف بڑھ رہی ہے؟ دیکھیے یہ چونکا دینے والی رپورٹ۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے تازہ اعداد و شمار نے عالمی معیشت کے اندر چھپی ایک بڑی ہلچل بے نقاب کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے مجموعی طور پر 17 ٹن سونا خریدا، اور سب سے حیران کن بات یہ رہی کہ پولینڈ اس دوڑ میں سب سے آگے نکل آیا۔

پولینڈ نے صرف ایک ماہ میں 14ٹن سونا خریدا ، جبکہ چین نے بھی خاموشی سے اپنے ذخائر میں 8 ٹن کا اضافہ کردیا۔ماہرین کے مطابق دسمبر 2024 کے بعد یہ چین کی سب سے بڑی خریداری ہے، اور اب چین مسلسل 18 ماہ سے سونا خرید رہا ہے۔

ادھر جمہوریہ چیک نے بھی مسلسل 38ویں ماہ سونا خرید کر دنیا کو حیران کردیا، جبکہ دوسری طرف روس نے اپریل میں 6 ٹن سونا فروخت کردیا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال روس اب تک 22 ٹن سونا بیچ چکا ہے، جس کے بعد عالمی مالیاتی حلقوں میں کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ورلڈ گولڈ کونسل کا کہنا ہے کہ مشرقی یورپ اور ایشیا اس وقت سونے کی سب سے بڑی منڈی بن چکے ہیں، جہاں مرکزی بینک مسلسل اپنے ذخائر بڑھا رہے ہیں۔

ازبکستان بھی خاموشی سے اس دوڑ میں شامل ہے، جو رواں سال 24 ٹن سونا خرید چکا ہے، اور اس کے کل ذخائر کا 88 فیصد حصہ صرف سونے پر مشتمل ہے۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ دنیا بھر کے مرکزی بینک ڈالر پر انحصار کم کرکے سونے کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جو مستقبل میں عالمی مالیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کا اشارہ ہوسکتا ہے۔سب سے چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ 95 فیصد مرکزی بینکوں نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے 12 ماہ میں سونے کے عالمی ذخائر میں مزید اضافہ ہوگا۔

موضوعات : #goldreservessuperpowers
ShareSend

متعلقہ خبریں

Foreign exchange reserves have reached a record high of $21.4 billion; Prime Minister expresses gratitude.
تازہ ترین

زرِ مبادلہ کے ذخائر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، وزیراعظم کا اظہارِ تشکر

18 ستمبر , 2026
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے
تازہ ترین

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 79 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

17 ستمبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Foreign exchange reserves increased by $17 million, bringing national reserves to $22.59 billion.
تازہ ترین

زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 ملین ڈالر کا اضافہ، ملکی ذخائر 22.59 ارب ڈالر ہوگئے

28 اگست , 2026
Pakistan's foreign exchange reserves have reached $17 billion.
تازہ ترین

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

26 اگست , 2026
Gulf countries plan to increase overseas oil reserves due to the war involving Iran.
تازہ ترین

ایران جنگ کے باعث خلیجی ممالک کا بیرونِ ملک تیل کے ذخائر بڑھانے کا منصوبہ

19 اگست , 2026
اگلی خبر
Electricity cheaper by 1 rupee 99 paisa per unit

بجلی ایک روپیہ 99پیسے فی یونٹ سستی

یہ بھی پڑھیں

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

8 اکتوبر , 2026
ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

ماڑی انرجیز کو خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فضائی سروے کی اجازت

8 اکتوبر , 2026
وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

وادی کاغان میں موسم سرما کی دستک، ناران سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

8 اکتوبر , 2026
برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

برطانیہ اور جرمنی کا تخریب کاری اور سائبر حملوں کے خلاف مشترکہ شراکت داری کا اعلان

8 اکتوبر , 2026
افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

افغان میڈیکل طلبہ نے تعلیم مکمل کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر ریلیف مانگ لیا

8 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔