بدھ , 16 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بجلی کی طلب میں کمی، اگست کے بلوں میں فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے اضافے کی تجویز

2 مہینے پہلے
A A
Proposal to increase electricity charges by Rs 1.20 per unit in August bills due to a drop in electricity demand.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) ملک میں بجلی کی طلب میں مسلسل کمی کے پیش نظر حکومت نے نئے بجلی ٹیرف پیکیج پر کام شروع کر دیا ہے، جبکہ جون میں استعمال ہونے والی بجلی کے لیے اگست کے بلوں میں فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے اضافی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) وصول کرنے کی تجویز بھی سامنے آ گئی ہے۔

نیپرا میں ہونے والی عوامی سماعت کے دوران حکومتی حکام نے بتایا کہ جون 2026 میں بجلی کی کھپت نہ صرف اندازوں سے تقریباً 5 فیصد کم رہی بلکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں بھی 3.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جون 2026 میں بجلی کی مجموعی فروخت 9.995 ارب یونٹس رہی، جبکہ جون 2025 میں یہ 10.337 ارب یونٹس تھی۔

حکام نے بتایا کہ صنعتی شعبے میں 2.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم گھریلو، تجارتی، زرعی اور بلک صارفین کی بجلی کھپت میں 3.5 سے 29 فیصد تک کمی آئی۔ بجلی کی طلب کم ہونے کی بڑی وجوہات میں سولر نیٹ میٹرنگ، بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی، موسمی حالات اور صارفین کے استعمال کے انداز میں تبدیلی شامل ہیں۔

نیپرا کے رکن مقصود انور خان نے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ اور کمرشل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جب بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے تو پھر صارفین کو لوڈشیڈنگ کیوں برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسفارمر بند کر دینے سے نظام بہتر نہیں ہوگا بلکہ بجلی چوری اور کنڈوں کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔

حکام نے اعتراف کیا کہ جون کے دوران چار روز تک 93 سے 730 میگاواٹ تک لوڈشیڈنگ کی گئی، جبکہ ریونیو بنیادوں پر لوڈشیڈنگ بھی جاری رہی۔پاور ڈویژن کے حکام نے بتایا کہ قطر سے معاہدے کے تحت ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی ایل این جی خریدنا پڑی، جبکہ فرنس آئل کا بھی محدود استعمال کیا گیا، جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔

پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت ایک نئے بجلی ٹیرف پیکیج پر کام کر رہی ہے، جس میں ٹائم آف یوز ٹیرف، کیپٹو پاور پلانٹس، بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹمز اور دیگر اصلاحات شامل ہوں گی۔ تاہم اس پیکیج کی تفصیلات ابھی حتمی نہیں اور منظوری کے لیے بعد میں نیپرا کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

کراچی کے صنعتی نمائندوں نے انکریمنٹل ٹیرف پیکیج پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے اثرات دیگر صارفین، خصوصاً گھریلو شعبے پر بھی پڑ رہے ہیں۔ حکومتی حکام نے بتایا کہ تین سالہ مراعاتی پیکیج کے پہلے چھ ماہ کا ڈیٹا نیپرا کو فراہم کر دیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر ضروری تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ ڈسکوز کی نااہلی سے ہونے والے مالی نقصانات دو سال میں 591 ارب روپے سے کم ہو کر 326 ارب روپے رہ گئے ہیں، تاہم نیپرا نے اس دعوے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بہتری کا اصل معیار بجلی چوری میں کمی اور نظام کی اصلاح ہونا چاہیے، نہ کہ لوڈشیڈنگ کے ذریعے نقصانات کم کرنا۔

دوسری جانب صنعتی صارفین نے تین جوہری بجلی گھروں میں ری ایکٹر مسائل پر بھی تشویش کا اظہار کیا، تاہم حکام نے واضح کیا کہ جوہری پلانٹس کی مجموعی دستیابی تقریباً 94 فیصد رہی، جو معاہدے میں مقررہ حد کے مطابق ہے۔

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے پاور ڈویژن کے مطابق جون کے لیے ریفرنس فیول لاگت 7 روپے 71 پیسے فی یونٹ مقرر تھی، جبکہ اصل لاگت 8 روپے 90 پیسے فی یونٹ رہی۔ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے اگست کے بجلی بلوں میں فی یونٹ ایک روپے 20 پیسے اضافی وصول کرنے کی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔ اگر یہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو موجودہ 34 پیسے فی یونٹ ایف سی اے ختم ہونے کے بعد صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 86 پیسے فی یونٹ اضافی بوجھ پڑے گا۔

موضوعات : #lightrate
ShareSend

متعلقہ خبریں

Slight increase in gold and silver prices.
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ

12 ستمبر , 2026
Petroleum product prices increase for fifth consecutive day
تازہ ترین

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ

12 ستمبر , 2026
Middle East tensions make crude oil more expensive in the global market
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا

8 ستمبر , 2026
Gold per tola 3 thousand 500 rupees cheaper, the price has become 4 lakh 83 thousand 36 rupees
تازہ ترین

سونا فی تولہ 3 ہزار 500 روپے سستا، قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے ہوگئی

27 اگست , 2026
Petroleum products have become more expensive again; the price of petrol has reached Rs 343.10 per liter.
اہم ترین 3

پیٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، پیٹرول 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر ہوگیا

26 اگست , 2026
Further rise in gold and silver prices.
اہم ترین 3

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

21 اگست , 2026
اگلی خبر
MDCAT 2026 in Sindh will be held on August 16; examination centers and arrangements announced.

سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2026 کا انعقاد 16 اگست کو ہوگا، امتحانی مراکز اور انتظامات کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

Babar Azam returns to domestic cricket after seven years

بابراعظم کی سات برس بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

16 ستمبر , 2026
FESCO decides to outsource 2,200 line staff.

فیسکو کا 2 ہزار 200 لائن اسٹاف آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

16 ستمبر , 2026
The restriction on Pakistani airspace for Indian aircraft has been extended until October 24.

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی

16 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Load-shedding is taking place on 3,500 electricity feeders due to theft and line losses Awais Leghari.

بجلی کے ساڑھے3ہزار فیڈرز پر چوری اور لائن لاسز کے باعث لوڈشیڈنگ ہے، اویس لغاری

16 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔