نیویارک(پاک ترک نیوز )مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 34 سینٹ، یعنی 0.35 فیصد اضافے سے 97.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 1.15 ڈالر، یعنی 1.26 فیصد اضافے سے 92.63 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ایران کی جانب سے امریکی حملوں کا جواب دینے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں تنازع طویل ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جس کے باعث عالمی تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ
رائٹرز کے مطابق گزشتہ سیشن میں برینٹ خام تیل کی قیمت 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ عالمی منڈی میں سرمایہ کار خطے میں مزید کشیدگی اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔












