کراچی ( پاک ترک نیوز) پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 400 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے ہوگئی۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں سونا 4 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 346 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 53 روپے بڑھ کر 6 ہزار 924 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 46 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 936 روپے کی ہوگئی۔عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت 64 ڈالر 45 سینٹ فی اونس کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔












