استنبول(پاک ترک نیوز )ترکیہ میں کان اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی سیریل پروڈکشن شروع کر گئی ہے ، 2030 تک 20 جنگی طیاروں کی تیاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے
ترکیہ کی صدارتی دفاعی صنعت کے سربراہ ہالوک گورگُن نے بتایا کہ 2028 سے 2030 کے آخر تک 20 بلاک-10 KAAN طیارے ترک فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے۔
بلاک-10 ویژن KAAN کی ابتدائی کم رفتار پروڈکشن کنفیگریشن ہے اور یہ ترک فضائیہ کی مستقبل کی پانچویں نسل کی جنگی فضائی حکمتِ عملی کی بنیاد بنے گا۔
KAAN کو ایک کم ریڈار میں نظر آنے والے ملٹی رول جنگی طیارے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا جس میں اندرونی ہتھیاروں کے خانے، جدید سینسر فیوژن، تیز رفتار نیٹ ورکنگ صلاحیت اور جدید اسٹیلتھ فائٹرز جیسی بقا کی خصوصیات شامل ہیں۔
ابتدائی بلاک-10 طیاروں میں دو جنرل الیکٹرک F110-GE-129 ٹربوفین انجن استعمال کیے جائیں گے، جن میں ہر ایک تقریباً 29 ہزار پاؤنڈ تھرسٹ پیدا کرے گا۔ یہ انجن پہلے ہی ترک فضائیہ کے F-16 بیڑے میں استعمال ہو رہے ہیں، اس لیے ان کی لاجسٹک سپورٹ نسبتاً آسان ہوگی۔
F110 انجنوں کے استعمال سے ابتدائی آپریشنل مرحلے میں تسلسل برقرار رہے گا جبکہ ترک صنعت کو مستقبل کے مقامی انجن تیار کرنے کے لیے مزید وقت ملے گا۔طیارے کا ایویانکس سسٹم مکمل طور پر مقامی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوگا،
ترک حکام کے مطابق بلاک-10 ورژن پانچویں نسل کے جنگی طیارے کی مطلوبہ صلاحیت کا تقریباً 90 فیصد فراہم کرے گا، جبکہ مکمل مقامی انجن 2030 کے بعد آنے والے ماڈلز میں متوقع ہے۔












