اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) صدرِ آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
صدرِ مملکت کا حادثے میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کی شہادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے درجاتِ بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ۔
صدر مملکت نے کہاقوم وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
وزیراعظم نے افسوسناک واقعہ میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کہ لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی کی شہادت پر اظہار تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا اس حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی بلندی درجات کے لیۓ دعا گو ہیں۔اللہ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطاء فرمائے، پاک افواج کی دفاع وطن کے لئے پیشہ ورانہ مہارت بے مثال ہے۔












