پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ہم یومِ استحصالِ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں،صدر مملکت

2 مہینے پہلے
A A
On Kashmir Exploitation Day, we reiterate our unwavering solidarity with the people of illegally occupied Jammu and Kashmir, the President said.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ استحصالِ کشمیر پر پیغام میں کہا کہ آج ہم یومِ استحصالِ کشمیر پر بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں ۔ ہم ان کی بہادری، ثابت قدمی اور ناقابلِ تنسیخ حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر مملت نے کہا ج بھارت کے 5 اگست 2019 کے ان غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو سات برس مکمل ہو چکے ہیں، جن کے ذریعے اس نے بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ یہ اقدامات نہ تو اس تنازعے کی قانونی حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل کر سکتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا گزشتہ سات برسوں سے لاکھوں کشمیری شدید پابندیوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، جس نے ان کی روزمرہ زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کیا ہے۔ خاندان غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں، نوجوانوں کے لیے مواقع محدود ہیں اور معاشرے کو ایک طویل تنازعے اور عدم استحکام کا سامنا ہے۔ ان تمام مشکلات کے باوجود جموں و کشمیر کے عوام انصاف کے حصول اور اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے جائز حق کے لئےثابت قدم ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا پاکستان بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ ہم ہر بین الاقوامی فورم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے، جب تک کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ استحصال ،تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے،وزیراعظم

صدر زرداری نے کہا جنوبی ایشیا میں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن حل سے جڑا ہوا ہے۔ میں بین الاقوامی برادری، بالخصوص اقوامِ متحدہ، پر زور دیتا ہوں کہ وہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور اس دیرینہ تنازعے کے منصفانہ حل کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ پاکستان آپ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔ مشکلات کے باوجود آپ کی ثابت قدمی اور حوصلہ ہمارے لیے باعثِ تحریک ہے۔ آپ تنہا نہیں ہیں۔ پاکستان کے عوام آپ کے جائز حقِ خود ارادیت کے حصول تک آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

صدر زرداری نے کہا اللہ تعالیٰ جموں و کشمیر کے عوام کو قوت، صبر اور استقامت عطا فرمائے اور انہیں انصاف اور امن کی نعمت سے سرفراز فرمائے۔

موضوعات : #asifalizardari5augkashmir
ShareSend

متعلقہ خبریں

Decision to build new tourism projects, recreational and ecological parks in Neelum Valley
تازہ ترین

نیلم ویلی میں سیاحت کے نئے منصوبے، تفریحی اور ماحولیاتی پارکس بنانے کا فیصلہ

15 ستمبر , 2026
President Asif Ali Zardari has returned to the country.
تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری وطن واپس پہنچ گئے

10 ستمبر , 2026
The Kashmir air battle has sparked a new debate on China's LJ7A radar and modern air warfare capabilities
تازہ ترین

کشمیر فضائی معرکے میں چینی کے ایل جے 7 اے ریڈار اور جدید فضائی جنگ کی صلاحیتوں پر نئی بحث چھڑ گئی

17 اگست , 2026
Building a strong, inclusive, and prosperous Pakistan is possible only through the active participation of the youth President Zardari.
پاکستان

مضبوط، جامع اور خوشحال پاکستان کی تعمیر نوجوانوں کی بھرپور شرکت سے ہی ممکن ہے،صدر زرداری

12 اگست , 2026
Approval for the appointment of additional judges in High Courts and the confirmation of certain additional judges as permanent judges.
تازہ ترین

ہائی کورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری اور بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری

11 اگست , 2026
We will thwart the designs of terrorist elements at all costs, says President Zardari.
تازہ ترین

دہشت گرد عناصر کے عزائم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے،صدر زرداری

7 اگست , 2026
اگلی خبر
Deputy Prime Minister Ishaq Dar has arrived in Jordan.

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اردن پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

Federal Interior Minister Mohsin Naqvi has left for Iran.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران چلے گئے

21 ستمبر , 2026
There has been a 31% decrease in the number of MDCAT candidates in the last five years.

گزشتہ پانچ سالوں میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی تعداد میں 31فیصد کمی

21 ستمبر , 2026
The country needs an end to political tension, not further confrontation Barrister Gohar.

ملک کو مزید تصادم نہیں، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کی ضرورت ہے، بیرسٹر گوہر

21 ستمبر , 2026
Brother of Dubai's ruler Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum passes away; 10-day mourning period announced.

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی کا انتقال ،10روزہ سوگ کا اعلان

21 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔