اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان اور ضلع دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران دس دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گرد ارمان بلوچ کا کالعدم تنظیم سے لاتعلقی کا اعلان
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا اور ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاستی اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔












