جمعہ , 24 جولائی , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
پاک ترک نیوز
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Home تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کی عرب اور مسلم حکمرانوں سے غزہ صورتحال پر ملاقات

10 مہینے پہلے
A A
امریکی صدر ٹرمپ کی عرب اور مسلم حکمرانوں سے غزہ صورتحال پر ملاقات
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں منگل کو عرب اور مسلم رہنماؤں کے سامنے ایک منصوبہ پیش کریں گے اور غزہ پر اسرائیل کی جنگ کے خاتمے اور زیادہ تر تباہ شدہ فلسطینی پٹی کے مستقبل کے بارے میں اپنے تصورپر تبادلہ خیال کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ کے مطابق، ٹرمپ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے موقع پر سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=9ZVLISszf2Y&t=2s
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اس بات پر تبادلہ خیال کریں گے کہ مستقبل میں اسرائیلی فوج کس طرح غزہ سے نکل سکتی ہے، وہ کس طرح چاہتے ہیں کہ علاقائی رہنما امن برقرار رکھنے کے لیے فوج بھیجیں، اور کس طرح منتقلی اور تعمیر نو کا عمل شروع ہو سکتا ہے اور اس کے لیے فنڈز فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
مبینہ طور پر غزہ کا منصوبہ اسرائیل کی طرف سے تیار نہیں کیا گیا تھا تاہم نیتن یاہو کو تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے مستقبل میں کچھ شمولیت کا بھی امکان ہے۔ جسے اسرائیل نے بارہا کہا ہے کہ وہ برداشت نہیں کرے گا۔تاہم اس منصوبے میں حماس کا کوئی کردار نظر نہیں آتا۔ جس کا امریکہ اور اسرائیل نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے غیر مسلح اور ختم کیا جائے۔اسی ضمن میںانڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو، جن کی اس اجلاس میں شرکت متوقع ہے نے پیر کو اقوام متحدہ میں فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی دو ریاستی حل پر کانفرنس کو بتایا کہ ان کا ملک غزہ میں امن فوج فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن کی طرف اس سفر میں اپنا حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ ہم امن فوج فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دریں اثنا سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں پیر کے روز ہونے والی کانفرنس کے دوران ایک بڑی پیش رفت میں فرانس اور اس سے پہلے برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس سے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں میں سے فلسطین کو تسلیم کرنے والوں کی تعداد 154ہو گئی ہے۔

https://www.youtube.com/shorts/qBKbMFsRqRA
ادھر صدرٹرمپ کے ایک اتحادی امریکی نشریاتی ادارےنے پیر کے روز انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حماس نے امریکی صدر کو ایک خطبھیجا ہے جس میں ٹرمپ کی ضمانت کے ساتھ 60 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے تاکہ بقیہ 48 قیدیوں میں سے نصف کی فوری رہائی کی جائے۔ جن میں سے تقریباً 20 قیدی زندہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ خط فی الحال ثالث قطر کے پاس ہے اور اسے ہفتے کے آخر میں ٹرمپ کو دیا جائے گا۔یاد رہے کہ ٹرمپ اور قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی امریکی وقت کے مطابق منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

موضوعات : gazaisrealmuslim
ShareSend

متعلقہ خبریں

حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان
اہم ترین

حماس کا غزہ میں اپنی حکومت ختم کرنے کا اعلان

6 جولائی , 2026
Israel bombards Gaza, killing 8 Palestinians
تازہ ترین

اسرائیل کی غزہ پر بمباری ،8فلسطینی شہید

30 جون , 2026
Israel's E-1 plan is a serious threat to the Palestinian state, Asim Iftikhar
تازہ ترین

اسرائیل کا ای ون منصوبہ فلسطینی ریاست کے لیے سنگین خطرہ ہے،عاصم افتخار

30 جون , 2026
Iranian Revolutionary Guards' Quds Force warns Israel to immediately withdraw from southern Lebanon
تازہ ترین

ایرانی پاسداران کی قدس فورس کی اسرائیل کو جنوبی لبنان سے فوری انخلاء کی وارننگ

22 جون , 2026
Israel could sabotage peace deal with Iran, US intelligence agencies say
تازہ ترین

اسرائیل ایران کے ساتھ امن معاہدے کو سبوتاژ کر سکتا ہے،امریکی انٹیلی جنس ادارے

20 جون , 2026
Peace deal or not, Israel will not withdraw from Lebanon and Syria, Netanyahu
اہم ترین 3

امن معاہدہ ہو یا نہ ہو، اسرائیل لبنان اور شام سے نہیں نکلے گا، نیتن یاہو

16 جون , 2026
اگلی خبر
انٹرنیشنل میڈیا کا بھارت کو ابرار اورہشرنگا سےسپورٹس مین سپرٹ سیکھنے کا مشورہ

انٹرنیشنل میڈیا کا بھارت کو ابرار اورہشرنگا سےسپورٹس مین سپرٹ سیکھنے کا مشورہ

یہ بھی پڑھیں

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 جولائی , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 جولائی , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 جولائی , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 جولائی , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 جولائی , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

فیس بک ٹویٹر انسٹاگرام یوٹیوب

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
کوئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Urdu
English