غزہ ( پاک ترک نیوز) غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے متعدد گرفتار ارکان کو اسرائیل نے یونان منتقل کردیا۔
امدادی کشتیوں پر سوار افراد کو یونانی کوسٹ گارڈز کے ذریعے یونانی جزیرے کریتی پہنچایا گیا، گزشتہ روز اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے جانے والے فلوٹیلا میں شامل متعدد کشتیوں کو قبضے میں لے لیا تھا اور ان پر سوار تمام امدادی کارکنوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔












