اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور بدسلوکی کی مذمت کی ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے اسرائیلی فوج کی طرف سے گلوبل صمود فلوٹیلا کوروکنا غیر قانونی ہے،گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ عالمی برادری زیرِ حراست افراد کی سلامتی، وقار اور بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، زیرِ حراست پاکستانی شہری سعد ایدھی کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لئے سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے ہیں۔
دوسری جانب گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں سے اسرائیل کی بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آنے پر عالمی غم وغصہ شدت اختیار کر گیا،اٹلی نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا ،وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اطالوی وزیراعظم کا کہناہے گرفتار ارکان کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل مظاہرین کے ساتھ کیے گئے سلوک پر معافی مانگے ۔کینیڈا، فرانس، ، نیدرلینڈز، بیلجیئم،آسٹریلیا،نیوزی لینڈ ۔ جرمنی، برطانیہ، اسپین،پولینڈ اور دیگر ممالک کی طرف سے مذمت۔ ، امریکی سینیٹرمرکلے نے اسرائیلی انتہا پسند وزیر اتمر بن گویر کا سلوک گھناؤنا اور غیر انسانی قرار دے دیا۔












