ہفتہ , 5 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

2 گھنٹے پہلے
A A
بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد (پاک ترک نیوز )پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو غیر ضروری مشکلات اور اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے ڈیٹیکشن بلنگ کے نظام میں بنیادی اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پاور ڈویژن کے مطابق یہ اقدام بجلی کے شعبے میں جاری وسیع تر اصلاحاتی عمل کا حصہ ہے، جس کی قیادت وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کر رہے ہیں۔ اصلاحات کا مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا اور ان کے حقوق کا مؤثر تحفظ یقینی بنانا ہے۔

ماضی میں بجلی کے میٹر میں خرابی، تکنیکی مسائل یا بجلی کے استعمال کی درست ریڈنگ نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت اندازے سے ڈیٹیکشن بل جاری کیے جاتے تھے۔

تاہم بعض صورتوں میں اندازے کے مطابق مقرر کیا گیا بجلی کا استعمال اصل کھپت سے مطابقت نہیں رکھتا تھا، جس کے باعث صارفین کو اضافی اور بھاری بلوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ایسے معاملات میں شکایات کے ازالے کا عمل بھی طویل ہوجاتا تھا، جبکہ موجودہ نظام میں انسانی مداخلت کے باعث شفافیت اور بے ضابطگیوں سے متعلق خدشات بھی سامنے آتے رہے۔

پاور ڈویژن نے ان مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈیٹیکشن بلنگ کے نظام کو ڈیجیٹل اور خودکار بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ انسانی مداخلت اور غیر ضروری صوابدیدی اختیارات کو کم کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ نیپرا کے کنزیومر سروس مینوئل میں ضروری ترامیم کی جائیں اور دیگر متعلقہ اقدامات بھی مکمل کیے جائیں۔

نئے نظام کے تحت ڈیٹیکشن بلنگ اور اس سے متعلق ریکوری کے عمل کی ہر ماہ نگرانی کی جائے گی۔

اس کے ذریعے زائد بلنگ اور بجلی کے استعمال میں غیر معمولی رجحانات کی بروقت نشاندہی ہوسکے گی، جس کے بعد فوری طور پر اصلاحی کارروائی کی جاسکے گی۔

وفاقی وزیر اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کا بنیادی مقصد صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیٹیکشن بلنگ کے نظام میں اصلاحات سے صارفین کے حقوق کا تحفظ، بلنگ کے عمل میں شفافیت اور بجلی کے نظام پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

موضوعات : billing systemdetectionElectricity
ShareSend

متعلقہ خبریں

After petrol, the public hit by a hike in electricity prices; cost increased by Rs 2.58 per unit.
تازہ ترین

عوام کو پٹرول کے بعد بجلی کا بھی جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 58 پیسے مہنگی

5 ستمبر , 2026
Load shedding despite power surplus, power outage in Lahore for 4 hours at night
تازہ ترین

بجلی سرپلس ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ، لاہور میں رات کے اوقات میں 4 گھنٹے تک بجلی بند

2 ستمبر , 2026
IESCO Privatization Investors Granted More Time for Bidding
تازہ ترین

آئیسکو کی نجکاری، سرمایہ کاروں کو بولی کے لیے مزید وقت مل گیا

31 اگست , 2026
Preparations underway to impose an additional burden of Rs 34 billion on electricity consumers.
تازہ ترین

بجلی صارفین پر 34 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

13 اگست , 2026
بجلی صارفین کیلئے بری خبر
پاکستان

بجلی صارفین کیلئے بری خبر

17 جولائی , 2026
بجلی بل کا نیا فارمیٹ ،اب سمجھنا ہو گا آسان
پاکستان

بجلی بل کا نیا فارمیٹ ،اب سمجھنا ہو گا آسان

18 جون , 2026
اگلی خبر
چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

یہ بھی پڑھیں

Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026
بھارتی فضائیہ کا 17 روزہ فوجی مشق کا اعلان، پاکستان میں ہائی الرٹ

بھارتی فضائیہ کا 17 روزہ فوجی مشق کا اعلان، پاکستان میں ہائی الرٹ

5 ستمبر , 2026
چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

چینی کمپنی کا بڑا بریک تھرو، امریکی پابندیوں کے باوجود جدید تھری ڈی ڈی ریم چپس بنانے کی راہ ہموار

5 ستمبر , 2026
بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

5 ستمبر , 2026
Japan's mission to bring samples from a Martian moon to Earth is ready.

جاپان کا مریخ کے چاند سے نمونے زمین پر لانے کا مشن تیار

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔