اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حکومت بجلی کی خریداری سے باہر، بجلی کی آزاد منڈی قائم کرنے کا اعلان

1 ہفتہ پہلے
A A
حکومت بجلی کی خریداری سے باہر، بجلی کی آزاد منڈی قائم کرنے کا اعلان
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز )وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت آج سے بجلی کی خریداری کے عمل سے عملی طور پر باہر ہو رہی ہے، آئندہ بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے براہِ راست باہمی بنیادوں پر بجلی خرید و فروخت کر سکیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت کی ترجیح عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ہے، جبکہ آئندہ پانچ برس کے دوران 800 میگاواٹ بجلی کی نیلامی کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 400 میگاواٹ بجلی نیلامی کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

اویس لغاری کے مطابق کاروباری ادارے اور صنعتیں مسابقتی بنیادوں پر بجلی گھروں سے براہِ راست بجلی خرید سکیں گی۔ پہلے مرحلے میں ایک میگاواٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے بڑے صارفین اس نظام سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت حکومت ایک نظام کے تحت بجلی خرید کر صارفین تک پہنچاتی ہے، تاہم بجلی کی خریداری کی شرائط پر عوام کی جانب سے ہمیشہ سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ ان کے بقول بجلی پیدا کرنے والے نجی اداروں کا نام بھی اب بدنام ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کسی کو یہ حق نہیں ہوگا کہ حکومت کو بجلی فروخت کرے اور حکومت بھی بجلی خریدنے کی پابند نہیں ہوگی۔ ملک میں بجلی پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے والے فریق باہمی طور پر بجلی کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام شفافیت پر مبنی ہوگا اور اس کا اطلاق ابتدا میں صنعتی اور بڑے صارفین پر کیا جائے گا۔ آنے والے برسوں میں ملک میں بجلی کی باقاعدہ منڈی قائم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق مستقبل میں عام صارف بھی اپنی ضرورت کے مطابق بجلی خریدنے کے قابل ہوگا اور حکومت بجلی خرید کر مقررہ نرخوں پر صارفین کو فراہم کرنے کے موجودہ طریقہ کار سے نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سستی بجلی کی دستیابی سے ملکی صنعت کو عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی اور پاکستانی صنعتیں اپنی مصنوعات زیادہ مسابقتی قیمتوں پر عالمی منڈیوں میں برآمد کر سکیں گی۔

موضوعات : awaislaghariElectricityestablishmentmarket
ShareSend

متعلقہ خبریں

Markets to close at 9 PM; traders and the public concerned over the government's decision.
تازہ ترین

رات 9 بجے بازار بند، حکومتی فیصلے پر تاجر اور عوام پریشان

26 ستمبر , 2026
بجلی کی طلب کے تخمینوں میں بڑا فرق،چیئرمین نیپرا کا شفاف منصوبہ بندی پر زور
پاکستان

بجلی کی طلب کے تخمینوں میں بڑا فرق،چیئرمین نیپرا کا شفاف منصوبہ بندی پر زور

14 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market
تازہ ترین

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
Petition against slab system in electricity bills, detailed response sought from NEPRA
تازہ ترین

بجلی بلوں میں سلیب نظام کے خلاف درخواست، نیپرا سے تفصیلی جواب طلب

10 ستمبر , 2026
بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان

بجلی کے صارفین کے لیے اہم خبر، ڈیٹیکشن بلنگ کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

5 ستمبر , 2026
After petrol, the public hit by a hike in electricity prices; cost increased by Rs 2.58 per unit.
تازہ ترین

عوام کو پٹرول کے بعد بجلی کا بھی جھٹکا، فی یونٹ 2 روپے 58 پیسے مہنگی

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایران کی امریکا سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے 3 شرائط

ایران کی امریکا سے مذاکرات کی بحالی اور جنگ کے خاتمے کے لیے 3 شرائط

یہ بھی پڑھیں

سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

27 ستمبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026
نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات بے بنیاد قرار

نورستان سے متعلق افغان طالبان حکومت کے الزامات بے بنیاد قرار

27 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

27 ستمبر , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشت گرد ہلاک

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔